اتوار , 27 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان میں طویل مدتی منصوبہ بندی کا فقدان، حکومتی نظام بحرانوں تک محدود

2 مہینے پہلے
A A
Lack of long-term planning in Pakistan; government system confined to crisis management.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان میں طویل مدتی منصوبہ بندی اور مستقبل کے ممکنہ حالات کا جائزہ لینے کا نظام اب تک حکومتی پالیسی سازی کا مستقل حصہ نہیں بن سکا۔

تجزیے کے مطابق پاکستان میں مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے مختلف اوقات میں ادارے، منصوبے اور مطالعات تو سامنے آتے رہے، تاہم انہیں مستقل حکومتی نظام کا حصہ نہیں بنایا جاسکا۔

پاکستان میں حکومتی ادارے طویل مدتی منصوبہ بندی کے بجائے فوری بحرانوں سے نمٹنے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ معاشی مشکلات، آئی ایم ایف پروگرامز، سکیورٹی چیلنجز، سیلاب اور حکومتوں کی مسلسل تبدیلی نے بھی طویل مدتی پالیسی سازی کو متاثر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیوروکریسی میں بھی مستقبل کے مختلف ممکنہ منظرناموں پر غور کرنے کے بجائے ایک ہی حتمی منصوبہ پیش کرنے کا رجحان ہے۔ ایسے نظام میں غیر یقینی صورتحال کو تسلیم کرنا کمزوری سمجھا جاتا ہے، جس کے باعث مستقبل کے مختلف امکانات کا مؤثر جائزہ نہیں لیا جاتا۔

18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو منصوبہ بندی کے حوالے سے مزید اختیارات ملے، تاہم صوبائی سطح پر بھی مستقبل بینی کے لیے مطلوبہ ڈیٹا، تربیت یافتہ ماہرین، مستقل بجٹ اور ادارہ جاتی تسلسل موجود نہیں۔

تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومتوں کی تبدیلی کے ساتھ ادارہ جاتی یادداشت بھی متاثر ہوتی ہے۔ طویل مدتی منصوبے اکثر کسی مخصوص شخصیت یا حکومتی دور سے منسلک ہوتے ہیں اور متعلقہ شخصیت کے عہدے سے ہٹنے کے بعد منصوبہ بھی غیر فعال ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے قومی ہاؤسنگ پالیسی 2026 کی منظوری دے دی

دنیا کے کئی ممالک میں مستقبل بینی کو حکومتی نظام کا مستقل حصہ بنایا گیا ہے۔ سنگاپور میں سینٹر فار اسٹریٹجک فیوچرز وزیرِاعظم کے دفتر کے تحت کام کرتا ہے، فن لینڈ کی پارلیمنٹ میں مستقبل کے امور کے لیے مستقل کمیٹی موجود ہے، جبکہ برطانیہ، جنوبی کوریا، متحدہ عرب امارات، ویلز، چین اور امریکا میں بھی طویل مدتی منصوبہ بندی اور مستقبل کے ممکنہ حالات کا جائزہ لینے کے لیے مستقل ادارہ جاتی نظام موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں بھی مستقبل بینی کے لیے ایک مستقل، بااختیار اور قانونی تحفظ رکھنے والا ادارہ قائم کرنے کی ضرورت ہے، جو مختلف ممکنہ معاشی، ماحولیاتی، سکیورٹی اور سماجی حالات کے منظرنامے تیار کرے اور ان نتائج کو حکومتی پالیسی اور بجٹ سازی کا لازمی حصہ بنائے۔

موضوعات : #pakistanpolicy
ShareSend

متعلقہ خبریں

A Solution to Pakistan-Afghanistan Tensions
تازہ ترین

پاک افغان تناؤ کا حل

26 اگست , 2026
High-level committee formed to end deadlock on Pak-Iran gas pipeline
تازہ ترین

پاک ایران گیس پائپ لائن پر ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

26 اگست , 2026
موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کر دی
اہم ترین 3

موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کر دی

24 اگست , 2026
Government considering a comprehensive package to boost the construction sector.
پاکستان

تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے حکومت کا جامع پیکیج لانے پر غور

16 اگست , 2026
Pakistan's 79th Independence Day is being celebrated with national zeal and enthusiasm.
تازہ ترین

پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

14 اگست , 2026
Consideration of the use of digital assets and tokenization in Pakistan
تازہ ترین

پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں اور ٹوکنائزیشن کے استعمال پر غور

13 اگست , 2026
اگلی خبر
Preparations underway to impose an additional burden of Rs 34 billion on electricity consumers.

بجلی صارفین پر 34 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی احتجاج کیلیے تربیت یافتہ غنڈے لاہور لانے کا منصوبہ پکڑا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز

پی ٹی آئی احتجاج کیلیے تربیت یافتہ غنڈے لاہور لانے کا منصوبہ پکڑا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز

27 ستمبر , 2026
وفاق اور خیبرپختونخوا میں کشیدگی، گورنر راج اور اسمبلی تحلیل کے آپشنز زیرِ غور

وفاق اور خیبرپختونخوا میں کشیدگی، گورنر راج اور اسمبلی تحلیل کے آپشنز زیرِ غور

27 ستمبر , 2026
ایران کے ہار مانتے ہی تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: صدر ٹرمپ

ایران کے ہار مانتے ہی تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: صدر ٹرمپ

27 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

27 ستمبر , 2026
قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں

قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں

27 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔