اوٹاوا(پاک ترک نیوز )پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کینیڈا سپر 60 لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں۔
فاطمہ ثنا کینیڈا سپر 60 لیگ میں وینکوور اینکرز کی نمائندگی کریں گی۔پاکستان ویمن ٹیم کی مصروفیات نہ ہونے کے باعث فاطمہ ثنا کو لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
کینیڈا سپر 60 کے دوسرے سیزن کا آغاز 29 ستمبر سے ہوگا، لیگ 4 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
فاطمہ ثنا رواں سیزن میں انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ میں بھی ایکشن میں دکھائی دے چکی ہیں۔












