اتوار , 27 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وفاقی کابینہ نے قومی ہاؤسنگ پالیسی 2026 کی منظوری دے دی

2 مہینے پہلے
A A
The Federal Cabinet has approved the National Housing Policy 2026.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کی منظوری دے دی، جسے پاکستان کے ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے شعبے میں اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے مطابق نئی ہاؤسنگ پالیسی کی منظوری گزشتہ کابینہ اجلاس میں دی گئی۔ پاکستان میں گزشتہ قومی ہاؤسنگ پالیسی 2001 میں منظور ہوئی تھی، یوں تقریباً 25 سال بعد ملک کو نئی قومی ہاؤسنگ پالیسی ملی ہے۔

وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ اور وزارت کے سیکریٹری نے پالیسی کی تیاری میں کردار ادا کرنے والے پالیسی اینڈ پلاننگ ونگ کی کاوشوں کو سراہا۔

نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کا مقصد ملک میں مناسب، سستی اور پائیدار رہائش کی فراہمی، شہری ترقی کو بہتر بنانا اور عوام کی بنیادی سہولیات و رہائشی مواقع تک رسائی میں اضافہ کرنا ہے۔

پالیسی میں ہاؤسنگ کے شعبے سے متعلق 9 اہم موضوعات شامل کیے گئے ہیں، جن میں رہائش کے لیے زمین کی دستیابی، ہاؤسنگ فنانس، تعمیراتی خدمات، جدید ٹیکنالوجی اور تعمیراتی مواد، درمیانے اور ثانوی شہروں کی ترقی، کچی آبادیوں کی بہتری، سستے گھروں کی فراہمی، دیہی رہائش اور استعدادِ کار میں اضافہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یو ٹیوب نے کیریئٹرز کی ایک اور بڑی مشکل آسان کردی

پالیسی میں متوازن شہری ترقی، ادارہ جاتی اور قانونی اصلاحات کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ اور ماحول دوست رہائش کے لیے بھی جامع فریم ورک وضع کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے پالیسی کی منظوری کو وزارت کے لیے تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی پالیسی ملک میں رہائشی قلت اور بڑھتے ہوئے شہری مسائل سے نمٹنے کے لیے واضح سمت فراہم کرے گی۔

وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے مطابق نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کا مسودہ عوامی معلومات اور جائزے کے لیے وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

موضوعات : #fedrelcabnithousingpolicy
ShareSend

متعلقہ خبریں

An important meeting of the federal cabinet, chaired by the Prime Minister, will be held today.
تازہ ترین

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

20 اگست , 2026
Lack of long-term planning in Pakistan; government system confined to crisis management.
تازہ ترین

پاکستان میں طویل مدتی منصوبہ بندی کا فقدان، حکومتی نظام بحرانوں تک محدود

13 اگست , 2026
YouTube has eased another major difficulty for creators.
تازہ ترین

یو ٹیوب نے کیریئٹرز کی ایک اور بڑی مشکل آسان کردی

18 جولائی , 2026
New tax policy implemented in Khyber Pakhtunkhwa
تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں نئی ٹیکس پالیسی نافذ

22 جون , 2026
Reshuffle likely in federal cabinet, new faces expected to emerge
پاکستان

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ،نئے چہرے سامنے آنے کی توقع

5 مئی , 2026
یورپی یونین کے تمام ممالک کی امیگریشن پالیسی میں نمایاں سختی کی حمایت
تازہ ترین

یورپی یونین کے تمام ممالک کی امیگریشن پالیسی میں نمایاں سختی کی حمایت

13 دسمبر , 2025
اگلی خبر
Qatar launches project to build a new tourist city in Egypt.

قطر کی جانب سے مصر میں نئے سیاحتی شہر کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز

یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی احتجاج کیلیے تربیت یافتہ غنڈے لاہور لانے کا منصوبہ پکڑا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز

پی ٹی آئی احتجاج کیلیے تربیت یافتہ غنڈے لاہور لانے کا منصوبہ پکڑا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز

27 ستمبر , 2026
وفاق اور خیبرپختونخوا میں کشیدگی، گورنر راج اور اسمبلی تحلیل کے آپشنز زیرِ غور

وفاق اور خیبرپختونخوا میں کشیدگی، گورنر راج اور اسمبلی تحلیل کے آپشنز زیرِ غور

27 ستمبر , 2026
ایران کے ہار مانتے ہی تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: صدر ٹرمپ

ایران کے ہار مانتے ہی تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: صدر ٹرمپ

27 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

27 ستمبر , 2026
قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں

قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں

27 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔