منگل , 29 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بجلی صارفین پر 34 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

2 مہینے پہلے
A A
Preparations underway to impose an additional burden of Rs 34 billion on electricity consumers.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) حکومت نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین سے مالی سال 2026 کی دوسری سہ ماہی کے لیے تقریباً 34 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست کردی۔نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق صارفین سے ایک روپے 34 پیسے فی یونٹ کے حساب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں رقم وصول کرنے کی تجویز ہے۔

ابتدائی طور پر ڈسکوز نے دوسری سہ ماہی کے لیے 23 ارب 31 کروڑ روپے کی ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی، تاہم بعد میں یہ رقم بڑھا کر 33 ارب 77 کروڑ 80 لاکھ روپے کردی گئی۔دستاویزات کے مطابق مجوزہ ایڈجسٹمنٹ میں 46 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد کیپیسٹی چارجز، 4 ارب 93 کروڑ روپے آپریشن اور مینٹیننس اخراجات جبکہ 13 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کی منفی ایڈجسٹمنٹ شامل ہے

حکام کے مطابق بجلی کی کھپت میں کمی کے باعث کیپیسٹی چارجز میں اضافہ ہوا۔ پشاور الیکٹرک پاور کمپنی کے حکام نے بتایا کہ بجلی کی کھپت میں تقریباً 5 فیصد کمی ہوئی، جس کی بڑی وجہ گھریلو اور کمرشل صارفین کی طلب میں کمی ہے۔

حکام نے بجلی کی طلب میں کمی کی ایک وجہ سولرائزیشن کو بھی قرار دیا۔ اس حوالے سے نیپرا کے رکن مقصود انور خان نے کہا کہ سولر بجلی کی دستیابی کے باعث دن کے اوقات میں بجلی کے نظام پر دباؤ کم ہوا ہے اور لوڈشیڈنگ زیادہ تر رات کے وقت ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بل کا نیا فارمیٹ ،اب سمجھنا ہو گا آسان



نیپرا رکن نے یہ مؤقف بھی مسترد کیا کہ سولرائزیشن نے بجلی کی فروخت میں نمایاں کمی پیدا کی ہے۔

دورانِ سماعت صنعتی شعبے کے نمائندوں نے مجوزہ اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صنعت پہلے ہی بجلی کی بلند قیمتوں اور دیگر اخراجات کا بوجھ برداشت کر رہی ہے، مزید اضافہ صنعتی شعبے کی مسابقتی صلاحیت کو متاثر کرے گا۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندے تنویر بیری نے کہا کہ کیپیسٹی چارجز پہلی سہ ماہی کے 36 ارب روپے سے بڑھ کر 50 ارب روپے سے زائد ہوگئے ہیں، جس سے صارفین پر مجموعی طور پر 86 ارب روپے سے زیادہ کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

صنعتی نمائندوں نے سوال اٹھایا کہ ایک طرف صارفین سے بھاری کیپیسٹی چارجز وصول کیے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب ڈسکوز اور کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ بھی کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پرانے اور غیر مؤثر پاور پلانٹس کو کیپیسٹی ادائیگیوں کے باعث بجلی کی لاگت میں اضافہ ہورہا ہے، اس لیے نیپرا مجوزہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا تفصیلی جائزہ لے اور اضافے کو مؤخر کرے۔

موضوعات : #powerbillsElectricity
ShareSend

متعلقہ خبریں

Great news for people worried about high electricity bills
تازہ ترین

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لیے بڑی خبر

28 ستمبر , 2026
حکومت بجلی کی خریداری سے باہر، بجلی کی آزاد منڈی قائم کرنے کا اعلان
اہم ترین

حکومت بجلی کی خریداری سے باہر، بجلی کی آزاد منڈی قائم کرنے کا اعلان

20 ستمبر , 2026
بجلی کی طلب کے تخمینوں میں بڑا فرق،چیئرمین نیپرا کا شفاف منصوبہ بندی پر زور
پاکستان

بجلی کی طلب کے تخمینوں میں بڑا فرق،چیئرمین نیپرا کا شفاف منصوبہ بندی پر زور

14 ستمبر , 2026
Petition against slab system in electricity bills, detailed response sought from NEPRA
تازہ ترین

بجلی بلوں میں سلیب نظام کے خلاف درخواست، نیپرا سے تفصیلی جواب طلب

10 ستمبر , 2026
بجلی کے صارفین کے لیے اہم خبر، ڈیٹیکشن بلنگ کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ
پاکستان

بجلی کے صارفین کے لیے اہم خبر، ڈیٹیکشن بلنگ کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ

5 ستمبر , 2026
After petrol, the public hit by a hike in electricity prices; cost increased by Rs 2.58 per unit.
تازہ ترین

عوام کو پٹرول کے بعد بجلی کا بھی جھٹکا، فی یونٹ 2 روپے 58 پیسے مہنگی

5 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Basmati rice trade mark Australian court also rejects Indian appeal

باسمتی چاول کا ٹریڈ مارک ۔آسٹریلوی عدالت نے بھی بھارتی اپیل مسترد کر دی

یہ بھی پڑھیں

آئرلینڈ اور زمبانوے کی ٹیموں کے دورہ پاکستان میں ردوبدل کا امکان

آئرلینڈ اور زمبانوے کی ٹیموں کے دورہ پاکستان میں ردوبدل کا امکان

28 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ،عطا تارڑ

پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا افغانستان کے ساتھ،عطا تارڑ

28 ستمبر , 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی افغانستان وار کمیشن کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی افغانستان وار کمیشن کے وفد کی ملاقات

28 ستمبر , 2026
چین کا ممکنہ نیا جوہری طیارہ بردار بحری جہاز، امریکی سپر کیریئر سے بھی بڑا ہوگا

چین کا ممکنہ نیا جوہری طیارہ بردار بحری جہاز، امریکی سپر کیریئر سے بھی بڑا ہوگا

28 ستمبر , 2026
پرتگال میں ایف 16طیاروں کی جگہ نئے جنگی طیاروں کی دوڑ، رافیل بھی میدان میں آگیا

پرتگال میں ایف 16طیاروں کی جگہ نئے جنگی طیاروں کی دوڑ، رافیل بھی میدان میں آگیا

28 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔