اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر سے خطاب کیا۔اسحاق ڈار نے کشمیری عوام کے لیے مسلسل حمایت پر او آئی سی، رابطہ گروپ اور انسانی حقوق کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ آٹھ دہائیوں سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حق خودارادیت کے منتظر ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت پانچ اگست دو ہزار انیس کے غیر قانونی اقدامات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی میراج 2000 کو لگ گئی رافیل کی آنکھ ، جنگی طیارہ مزید خطرناک
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنماؤں، صحافیوں اور نوجوانوں کو کالے قوانین کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔نائب وزیراعظم کے مطابق بھارت آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، جبکہ مقبوضہ کشمیر کی مسلم تہذیبی اور مذہبی شناخت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں صحافیوں کی آواز دبائی جا رہی ہے اور عالمی مبصرین کو رسائی نہیں دی جا رہی۔












