اسلام آباد(پاک ترک نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی صورتحال اور عالمی منظرنامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے مسلسل مذاکرات، باہمی رابطوں اور سفارت کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ، مہنگائی اور بے روزگاری نے ٹرمپ کو سیاسی دھچکا دے دیا، مڈٹرم انتخابات میں ری پبلکنز کو عبرتناک شکست
رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایک دوسرے سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔











