اتوار , 8 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ 76 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس بند

52 منٹس پہلے
A A
پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ 76 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس بند
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سائبر فراڈ اور موبائل صارفین کو دھوکا دہی سے بچانے کے لیے میٹا کے تعاون سے ایک لاکھ 76 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرادیے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق یہ اکاؤنٹس ایسے موبائل نمبرز پر رجسٹرڈ تھے جو پہلے استعمال ہونے کے بعد منسوخ کیے گئے اور بعد ازاں دوبارہ نئے صارفین کو جاری کردیے گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پرانے نمبرز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے دھوکا دہی کی شکایات موصول ہونے پر یہ کارروائی کی گئی۔

پی ٹی اے نے ایسے تقریباً ایک کروڑ موبائل نمبرز کی تفصیلات تصدیق اور شناخت کے لیے میٹا کو فراہم کی ہیں، جبکہ نئے مستقل طریقہ کار کے تحت ہر ماہ 5 ہزار دوبارہ جاری کیے گئے نمبرز میٹا کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے تاکہ ان سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس کی شناخت کرکے انہیں بند کیا جاسکے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کے پاس اس وقت تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ دوبارہ جاری کیے گئے موبائل نمبرز موجود ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جب کسی صارف کی سم بند ہونے کے بعد وہی نمبر کسی دوسرے شخص کو جاری کیا جاتا ہے تو اس نمبر سے منسلک پرانا واٹس ایپ اکاؤنٹ فعال رہنے کی صورت میں نئے صارف کو سکیورٹی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اور جعل ساز اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے پی ٹی اے اور میٹا کے درمیان طے پانے والے طریقہ کار کے تحت ایسے اکاؤنٹس کی مرحلہ وار نشاندہی اور بندش کی جائے گی۔

پی ٹی اے حکام نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال اتھارٹی کی جانب سے میٹا کو بھجوائی گئی شکایات میں سے 82 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

موضوعات : accountsclosedwhatsapp
ShareSend

متعلقہ خبریں

پی ٹی آئی کےلانگ مارچ سے پہلے موٹر وے کئی مقامات سے بند
اہم ترین 3

پی ٹی آئی کےلانگ مارچ سے پہلے موٹر وے کئی مقامات سے بند

23 ستمبر , 2026
کفایت شعاری اقدامات کا اعلان ،سرکاری گاڑیوں کا پٹرول 50فیصد کم ،غیر ملکی دوروں پر پابندی،دکانیں رات 9بجے بند
اہم ترین

کفایت شعاری اقدامات کا اعلان ،سرکاری گاڑیوں کا پٹرول 50فیصد کم ،غیر ملکی دوروں پر پابندی،دکانیں رات 9بجے بند

17 ستمبر , 2026
حکومت سے مذاکرات ناکام،کل سے پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان
اہم ترین 2

حکومت سے مذاکرات ناکام،کل سے پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

21 جولائی , 2026
مارکیٹیں رات 8بجے بند،حکومت کی تاجروں سے مشاورت
اہم ترین 3

مارکیٹیں رات 8بجے بند،حکومت کی تاجروں سے مشاورت

4 اپریل , 2026
ہیک ہونے والا واٹس ایپ اکاؤنٹ واپس لینے کا طریقہ
تازہ ترین

ہیک ہونے والا واٹس ایپ اکاؤنٹ واپس لینے کا طریقہ

10 جنوری , 2026
شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم
تازہ ترین

شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم

1 دسمبر , 2025
اگلی خبر
ہیبت اللہ کے مذہبی نظریات اور ٹی ٹی پی کا تضاد بے نقاب

ہیبت اللہ کے مذہبی نظریات اور ٹی ٹی پی کا تضاد بے نقاب

یہ بھی پڑھیں

ہیبت اللہ کے مذہبی نظریات اور ٹی ٹی پی کا تضاد بے نقاب

ہیبت اللہ کے مذہبی نظریات اور ٹی ٹی پی کا تضاد بے نقاب

8 نومبر , 2026
پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ 76 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس بند

پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ 76 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس بند

8 نومبر , 2026
امیتابھ بچن شخصی حقوق کا مقدمہ جیت گئے ، اجازت کے بغیر نام، تصویر اور آواز کے تجارتی استعمال پر پابندی

امیتابھ بچن شخصی حقوق کا مقدمہ جیت گئے ، اجازت کے بغیر نام، تصویر اور آواز کے تجارتی استعمال پر پابندی

8 نومبر , 2026
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

8 نومبر , 2026
غزہ میں جنگ کی تباہ کاریوں کے درمیان خوشیوں کی بہار، 250 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی

غزہ میں جنگ کی تباہ کاریوں کے درمیان خوشیوں کی بہار، 250 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی

8 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In