فلوریڈا(پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکا کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
کینیڈی سپیس سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بیلٹ پر موجود نہیں تھا، اگر ہوتا تو ہم جیت جاتے، ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار کے قریب بھی نہ پہنچ سکے۔
اس سے قبل ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ بات کر رہے ہیں، اور اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، ایران کے معاملے پر ہمیں بہت اچھے نتائج مل رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایران کو بہت برے طریقے سے شکست دی، آبنائے ہرمز اس وقت مکمل طور پر کھلی ہے، ہم نے 6، 7 ماہ کے دوران اپنا کوئی فوجی نہیں کھویا۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ کے اوپر حوثی ڈرون تباہ، نجران پر داغے گئے دو میزائل بھی مار گرائے گئے
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سٹیفن ملر 9 نومبر سے ٹرمپ انتظامیہ کے نئے چیف آف سٹاف ہوں گے، موجودہ ڈپٹی چیف آف سٹاف سٹیفن ملر قابل اعتماد مشیروں میں سے ایک ہیں، سوزی وائلز چیف آف سٹاف کا عہدہ چھوڑ کو میری سیاسی ٹیم میں شامل ہوں گی۔
ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ موجود نہ ہوتے، کوئی اس بات کا اعتراف نہیں کرنا چاہتا لیکن سب جانتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔












