تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کے قشم جزیرے پر دو میزائل حملوں کا دعویٰ سامنے آگیا، ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق جزیرے کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے قشم جزیرے کے قریب امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہ کیا جانے والا ڈرون امریکی ڈرونز میں سولہواں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکا کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا، ٹرمپ
دوسری جانب آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دو تیل بردار جہاز تباہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ایرانی فوج کے مطابق دونوں جہازوں نے غیرمجاز راستے اختیار کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے نتیجے میں وہ بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔












