دوحہ ( پاک ترک نیوز) قطر نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کی خبروں کی تردید کردی، قطری میڈیا آفس کے مطابق دونوں ممالک اب بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔قطری میڈیا آفس نے وضاحت کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ نہ ہونے سے متعلق خبر درست نہیں، قطری وزیراعظم سے منسوب مذاکرات کی ناکامی کا بیان بے بنیاد ہے اور ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قشم جزیرے پر 2 میزائل حملے، ایران کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری ثالث امریکا اور ایران دونوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، قطر نے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات دور کرانے اور معاہدے کے لیے ثالثی کا کردار جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔












