واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوششوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں یہ معاملہ کس طرح آگے بڑھتا ہے، ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، ایران کا فضائی دفاعی نظام تباہ کردیا گیا ہے، اگر امریکا کارروائی نہ کرتا تو اسرائیل کا نام و نشان مٹ چکا ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے پاس 1700بیلسٹک میزائل اسرائیل کیلئے خطرے کی گھنٹی؟
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جزیرے قشم پر آج ہونے والے حملوں سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران سے متعلق فوجی کارروائیوں کی تفصیلات نہیں بتانا چاہتے، امریکا محدود نوعیت کی کارروائیاں کررہا ہے۔ٹرمپ کے مطابق ایران نے فضائی دفاعی نظام نصب کیا تھا جسے امریکا نے چند منٹ میں تباہ کردیا، یہ ایسی جنگ ہے جس میں چھ ماہ گزر گئے اور کوئی زخمی بھی نہیں ہوا۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دوبارہ مضبوط اور دنیا میں باعزت ملک بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرانا چاہتا ہے، آئندہ دو برسوں میں امریکا اور ناسا نئی کامیابیاں حاصل کریں گے۔












