منگل , 15 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کراچی: بارش سے تھڈو ڈیم اوورفلو، ندیاں بپھر گئیں، پانی آبادیوں میں داخل، فوج طلب

1 سال پہلے
A A
کراچی: بارش سے تھڈو ڈیم اوورفلو، ندیاں بپھر گئیں، پانی آبادیوں میں داخل، فوج طلب
Share on Facebookwhatsapp

کراچی(پاک ترک نیوز ) کراچی میں وقفے وقفے سے طوفانی بارش کے بعد اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، شدید بارشوں کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، ملیر اور لیاری کی ندیاں دریاؤں میں تبدیل ہوگئیں، جس سے پانی اطراف کی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل بارش کے باعث کراچی کے ڈیم اوور فلو ہوگئے، جس کے باعث پانی سعدی ٹاؤن سمیت سکیم 33 کے متعدد رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، ملیر، ایم نائن، سہراب گوٹھ، خمیسو گوٹھ، لیاری ندی، ملیر ندی، مچھر کالونی سمیت دیگر علاقے ڈوب گئے۔
ملیر اور لیاری کی ندی میں پانی کی سطح بلند ترین ہوگئی، قریبی آبادیوں میں پانی داخل ہونے سے شہری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو 1122، پاک فوج اور پاکستان رینجرز کے اہلکاروں نے بھی ریسکو آپریشن میں حصہ لیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج مزید موسلا دھار اور تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، سسٹم 8 سے 9 گھنٹے میں ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوجائے گا، جو 11 ستمبر کو بلوچستان کے ساحل پر پہنچ کر ختم ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم اب تک ڈپریشن کی شدت کے ساتھ سندھ پر اثر انداز ہے، تیز بارش برسانے والے بادل کراچی کے شمال میں موجود ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات بھر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا ہے، انہوں نے ملیر ندی میں پانی کے بہاؤ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہاں اتنا پریشر پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، آج کا دن ایک چیلنج ہے، انتظامیہ گراؤنڈ پر موجود ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے ذریعے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی ہے، پاک فوج کے دستے بھی موقع پر پہنچ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیاری ندی میں صورتحال بہتر ہے، حالات بتدریج بہتری کی طرف جا رہے ہیں، مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، اب تک 200 سے زائد افراد کو ریسکیو کرچکے ہیں، اپنی زندگی میں اتنا پانی لیاری ندی میں نہیں دیکھا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد شہری جانوں کو نقصان سے بچانا ہے، چند گھنٹوں میں پانی کی سطح مزید کم ہونے کی امید ہے، شہریوں کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ سلمان شاہ کا کہنا ہے بارشوں کے باعث لیاری اور ملیر ندی کے اطراف کی آبادی زیادہ متاثر ہوئی۔
کراچی کے سعدی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں ریسکیو ٹیم نے پاک افواج کے ہمراہ 10 افراد کو ریسکیو کر لیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق سعدی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث لوگوں کے پھنسنے کی اطلاع ملی تھی، ریسکیو ٹیم نے پاک فوج کے ہمراہ مجموعی طور پر 11 افراد کو ریسکیو کیا، جن میں 2 مرد، 3 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سعدی ٹاؤن کے قریب سوسائٹی سے ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا، مسلسل بارش کے باعث ملیر، ایم نائن، سہراب گوٹھ، خمیسو گوٹھ، لیاری ندی، ملیر ندی، مچھر کالونی سمیت متاثرہ علاقوں میں پاکستان رینجرز کے اہلکاروں نے بھی ریسکو آپریشن میں حصہ لیا۔
رینجرز اہلکار ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں حصہ لے رہے تھے، رینجرز کے افسران اور اہلکار مکمل الرٹ رہے، مشکل کی اس گھڑی میں رینجرز متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو مشکل سے نکالنے کیلئے متحرک ہے، صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ضرورت پڑنے پر مزید نفری بھی تعینات کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھڈو ڈیم کے پانی کے بہاؤ پر مسلسل نظر رکھنے اور عوام کو صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر خمیسو جوکیو گوٹھ اور ملیر میں ریسکیو آپریشن کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ تھڈو ڈیم کے سپل وے سے پانی کے ریلے میں ایک گاڑی بہہ گئی تھی، جس میں سوار 4 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی نے واقعے کی رپورٹ چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ کو پیش کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو 4 افراد کی کامیاب ریسکیو کی تفصیلات فراہم کر دی گئیں، مراد علی شاہ نے کہا کہ تھڈو ڈیم کے پانی کے بہاؤ پر مسلسل نظر رکھی جائے، عوام کو صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جائے تاکہ مزید کسی پریشانی یا نقصان سے بچا جا سکے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر رکن قومی اسمبلی جام کریم، رکن سندھ اسمبلی سلیم بلوچ بھی جائے وقوعہ پر موجود تھے۔
کراچی میں بارش کے پیش نظر آج سکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا، کمشنر کراچی نے بتایا کہ شہر میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
اس سےق بل پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے رات گئے بارش کے بعد سیلابی صورتحال کے پیش نظر حکومتی اعلان سے قبل ہی سکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا تھا، مختلف نجی سکولز نے والدین کو سکول بند ہونے کے حوالے سے واٹس ایپ پر اطلاعات فراہم کر دی تھیں۔

موضوعات : damkarachioverflow
ShareSend

متعلقہ خبریں

The State Bank will announce the new monetary policy today.
تازہ ترین

اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

14 ستمبر , 2026
Call center allegedly defrauding foreign nationals busted in Karachi; 7 suspects arrested.
تازہ ترین

کراچی میں غیر ملکی شہریوں سے مبینہ فراڈ کرنے والا کال سینٹر پکڑا گیا، 7 ملزمان گرفتار

12 ستمبر , 2026
Mir Raza murder case Bail petitions of Ahmed and Abdullah disposed of.
تازہ ترین

میر رضا قتل کیس، احمد اور عبداللہ کی درخواست ضمانت نمٹا دی گئی

12 ستمبر , 2026
Pakistani scientist Dr. Hina Siddiqui elected Fellow of the Royal Society of Chemistry.
تازہ ترین

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر حنا صدیقی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی فیلو منتخب

6 ستمبر , 2026
Youth assaulted in Karachi's Defence; prime suspect Ibrahim arrested.
تازہ ترین

کراچی ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد، مرکزی ملزم ابراہیم گرفتار

5 ستمبر , 2026
میر رضا قتل کیس: اہلخانہ ،نرسری ملازم ،ڈاکٹر کے بیانات قلمبند
پاکستان

میر رضا قتل کیس: اہلخانہ ،نرسری ملازم ،ڈاکٹر کے بیانات قلمبند

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، سیلابی صورتحال برقرار، سینکڑوں بستیاں متاثر

بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، سیلابی صورتحال برقرار، سینکڑوں بستیاں متاثر

یہ بھی پڑھیں

مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی وسائل کی دریافت، یورینیم کی موجودگی کی بھی تصدیق

مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی وسائل کی دریافت، یورینیم کی موجودگی کی بھی تصدیق

14 ستمبر , 2026
مقامی ہائی برڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں بڑی کمی، شرح 25 سے 18 فیصد کردی گئی

مقامی ہائی برڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں بڑی کمی، شرح 25 سے 18 فیصد کردی گئی

14 ستمبر , 2026
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی چیف کی ملاقات

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی چیف کی ملاقات

14 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کی لاہورپولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور رہائی

سہیل آفریدی کی لاہورپولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور رہائی

14 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

14 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔