کراچی( پاک ترک نیوز ) سندھ کے 13 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا، جبکہ چار اضلاع میں مختلف بلدیاتی نشستوں پر 17 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔انتخابی حکام کے مطابق بدین، دادو، شکارپور اور عمرکوٹ میں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ تین نشستوں پر کسی امیدوار کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہ کرانے کے باعث وہ خالی رہ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہمند میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر فائرنگ،2اہلکار شہید
شیڈول کے مطابق امیدوار 9 نومبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے، جبکہ 10 نومبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔سندھ کے نو اضلاع میں باقی ماندہ بلدیاتی نشستوں پر 22 نومبر کو پولنگ ہوگی۔ٹاؤن میونسپل کمیٹی لیاری کی یونین کونسل نمبر 8 میں وائس چیئرمین کی نشست پر 8 نومبر کو پولنگ کرائی جائے گی۔












