بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں پھر جنگ شروع

3 مہینے پہلے
A A
War breaks out again in the Middle East
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) خلیج میں ایک بار پھر جنگ کے بادل منڈلانے لگے ۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی خطرناک موڑ اختیار کرگئی۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملوں کے دعوے کیے ہیں جبکہ آبنائے ہرمز کے اطراف صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جارہی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے ایرانی جزیرۂ قشم میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائی ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے خطے میں میزائل داغے اور بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم امریکی اور اتحادی دفاعی نظام نے متعدد میزائل اور ڈرون تباہ کر دیئے ۔
سینٹ کام کے مطابق بحرین کی جانب داغے گئے تین میزائل مار گرائے گئے جبکہ کویت کی طرف آنے والے دو میزائل اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی گر گئے۔
دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ قشم میں امریکی حملے کے جواب میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران نے امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر، ایئربیسز اور دیگر فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ ایران نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کے قریب ایک ایرانی آئل ٹینکر پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کی گئی۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔
ادھر کویت اور بحرین میں فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال رہا۔ کویتی حکام کے مطابق شہریوں نے دھماکوں کی آوازیں سنی جو میزائل اور ڈرون مار گرانے کے دوران پیدا ہوئیں۔
کچھ غیر ملکی میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ بعض میزائل شہری علاقوں کے قریب گرے، تاہم ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔
امریکی اور ایرانی دعووں اور جوابی دعووں کے درمیان خلیج میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ عالمی برادری کو خدشہ ہے کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو یہ تصادم پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

موضوعات : #warmiddleeastusiran
ShareSend

متعلقہ خبریں

Impact of Middle East conflict Turkey sets inflation rate target at 28.4%.
تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے اثرات، ترکیہ میں مہنگائی کی شرح کا ہدف 28.4مقرر

8 ستمبر , 2026
Iran's retaliatory action; claim of US soldiers' deaths in Jordan.
تازہ ترین

ایران کی جوابی کارروائی ،اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

2 ستمبر , 2026
The foundation for global peace and stability will be laid in the Middle East, says the Iranian President.
تازہ ترین

دنیا میں امن و استحکام کی بنیاد مشرق وسطی سے ہی پڑے گی ،ایرانی صدر

30 اگست , 2026
Peace in the Middle East Türkiye takes the lead on the diplomatic front.
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں امن ،ترکیہ نےسفارتی محاذ سنبھال لیا

18 اگست , 2026
Talks with Iran to take place today, US President
تازہ ترین

ایران سے مذاکرت آج ہوں گے ،امریکی صدر

3 اگست , 2026
A new front has opened in the Middle East; Saudi Arabia and the US launch attacks in Iraq.
تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ میں نیا محاذ کھل گیا،سعودی عرب اور امریکا کے عراق میں حملے

29 جولائی , 2026
اگلی خبر
Which player has which number in the ODI rankings

ون ڈے رینکنگ میں کس کھلاڑی کا کون سا نمبر؟

یہ بھی پڑھیں

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

9 ستمبر , 2026
جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

9 ستمبر , 2026
حکومت کا ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

9 ستمبر , 2026
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔