جمعہ , 9 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں امن ،ترکیہ نےسفارتی محاذ سنبھال لیا

2 مہینے پہلے
A A
Peace in the Middle East Türkiye takes the lead on the diplomatic front.
Share on Facebookwhatsapp

انقرہ ( پاک ترک نیوز) مشرق وسطیٰ میں جنگوں کے شعلے بھڑک رہے ہیں، ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، جبکہ غزہ میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ ایسے میں ترکیہ نے سفارت کاری کا محاذ سنبھال لیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، ایران اور غزہ کی صورتحال سمیت پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے ٹرمپ پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا انتہائی اہم ہے، سفارت کاری سے فائدہ اٹھایا جائے، ترکیہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

صدر اردوان نے غزہ کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایسے وقت میں غزہ کے فلسطینیوں پر حملے کر رہا ہے جب امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد ہونا تھا۔

دوسری جانب واشنگٹن سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر واضح کیا کہ ایران کو کسی بھی طریقے، شکل یا صورت میں جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکی صدر نے ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

امریکی صدر کے ایلچی جیرڈ کشنر کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات سنجیدہ اور وسیع پیمانے پر جاری ہیں۔ فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کشنر نے کہا کہ فریقین اب تک کسی باہمی مفاہمت تک نہیں پہنچ سکے، تاہم امریکی اور ایرانی حکومت کے مختلف اداروں کے درمیان مذاکرات شاید پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔کشنر کے مطابق دونوں جانب سے بات چیت جاری ہے، لیکن ابھی تک کسی حتمی اتفاق رائے یا مفاہمت تک رسائی حاصل نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان ترکیہ کا سب سے بڑا پائپ لائن گیس سپلائر بن گیا

ایک طرف ٹرمپ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے پر بضد ہیں، دوسری جانب ترکیہ مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے پر زور دے رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اردوان کی سفارتی پیش قدمی اور واشنگٹن تہران کے درمیان جاری مذاکرات خطے کو جنگ سے نکال کر امن کی طرف لے جانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔

موضوعات : #turkeyankaramiddleeast
ShareSend

متعلقہ خبریں

Oil shipments from the Middle East accelerate despite war
تازہ ترین

جنگ کے باوجود مشرق وسطیٰ سے تیل کی ترسیل تیز

2 اکتوبر , 2026
Oil prices rise in global market due to effects of war in Middle East
تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات، عالمی منڈی میں تیل مہنگا

29 ستمبر , 2026
America is ready to flee the Middle East
تازہ ترین

امریکا مشرق وسطیٰ سے بھاگنے کو تیار

20 ستمبر , 2026
Impact of Middle East conflict Turkey sets inflation rate target at 28.4%.
تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے اثرات، ترکیہ میں مہنگائی کی شرح کا ہدف 28.4مقرر

8 ستمبر , 2026
Iran's retaliatory action; claim of US soldiers' deaths in Jordan.
تازہ ترین

ایران کی جوابی کارروائی ،اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

2 ستمبر , 2026
Türkiye has joined the Artemis Accords, becoming the 71st member of the global coalition for the peaceful space exploration of the Moon and Mars.
تازہ ترین

ترکیہ آرٹیمس معاہدے میں شامل، چاند اور مریخ کی پُرامن خلائی تحقیق کے لیے عالمی اتحاد کا 71واں رکن بن گیا

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Fighter jets, drones, and defense systems deployed at six Russian airbases in Libya.

لیبیا میں روس کے 6ایئربیسز پر جنگی طیارے، ڈرونز اور دفاعی نظام تعینات

یہ بھی پڑھیں

Approval granted to establish Parks and Horticulture Authorities in every district of Punjab; 2,820 new positions to be filled.

پنجاب کے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری، 2820 نئی آسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی

9 اکتوبر , 2026
Two people arrested for entering a US airbase in the UK.

برطانیہ میں امریکی فضائی اڈے میں داخلے پر 2 افراد گرفتار

9 اکتوبر , 2026
Burj Khalifa's reign ends; Jeddah Tower reaches 118 floors.

برج خلیفہ کا راج ختم ،جدہ ٹاور 118منزلوں پر پہنچ گیا

9 اکتوبر , 2026
Pakistan and Sri Lanka face off in the first T20 today; the stage is set in Rawalpindi.

پاکستان اور سری لنکا آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل، راولپنڈی میں میدان سجے گا

9 اکتوبر , 2026
Security forces' operation in North Waziristan 7 terrorists killed.

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن 7خارجی ہلاک

9 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔