لاہور( پاک ترک نیوز) ائی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ،پاکستان کے بابراعظم کی چھٹی پوزیشن ہے ،کے سلمان علی آغا 5 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر چلے گئے۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 2 درجہ تنزلی کے بعد 15 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ،آسٹریلیا کے کیمرون گرین 5 درجہ بہتری کے بعد 63 ویں پوزیشن پر موجود ہیں ،آسٹریلیا کے میتھیو رینشا کی 102 درجہ لمبی چھلانگ، 78 ویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔
آئی سی سی ون ڈے بالرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ،پاکستان کے ابرار احمد 7 درجے بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ،اسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چار درجہ تنزلی کے بعد 9 ویں نمبر پر چلے گئے۔پاکستان کے شاہین آفریدی 4 درجہ بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ،شاہین آفریدی 2 درجہ بہتری کے بعد 23 ویں پوزیشن پر آگئے ،ابرار احمد 18 درجے بہتری کے بعد 44 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں












