ہفتہ , 26 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکی جنرل ڈین کین کا ٹرمپ کو ایران جنگ ختم کرنے کا مشورہ

2 مہینے پہلے
A A
US General Dan Caine advises Trump to end the war with Iran.
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ مزید بڑھانے کے بجائے تنازع ختم کرنے کے امکانات تلاش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنرل ڈین کین نے اعلیٰ امریکی حکام کے سامنے ایران جنگ کو مزید وسعت دینے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ صرف فضائی طاقت کے ذریعے ایران کے خلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی، جبکہ مزید فوجی کارروائی کے نتائج الٹے بھی پڑ سکتے ہیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق جنرل ڈین کین کا خیال ہے کہ ایران کے خلاف جنگ اس وقت ایک اہم موڑ یا چوراہے پر پہنچ چکی ہے۔ وہ جنگ مزید بڑھانے کے حوالے سے اپنے تحفظات امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، نائب صدر جے ڈی وینس اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے سامنے بھی رکھ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنرل ڈین کین نے ایران جنگ ختم کرنے کے امکانات تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے مخالف ہیں اور ان کا خیال ہے کہ مسلسل فضائی حملوں کے ذریعے ایران کو کسی معاہدے پر آمادہ کیا جاسکتا ہے، تاہم جنرل ڈین کین سمیت بعض اعلیٰ امریکی حکام اس حکمت عملی سے اتفاق نہیں کرتے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام میں اس بات پر بھی تشویش پائی جاتی ہے کہ ایران میں پلوں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے ایرانی عوام امریکی کارروائیوں کی حمایت کرنے کے بجائے مزید مخالف ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کسی دباؤ میں شکست تسلیم کرے گا نہ سر جھکائے گا، مسعود پزشکیان

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ ایران کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھنے کے حق میں ہے، جبکہ اسرائیل بھی تنازع کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے اندر ایران جنگ کے مستقبل اور مزید فوجی کارروائی کے نتائج کے حوالے سے مختلف آرا موجود ہیں، جبکہ جنرل ڈین کین سمیت بعض اعلیٰ حکام جنگ کو مزید پھیلانے کے بجائے اس کے خاتمے کے امکانات تلاش کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

موضوعات : #usaamericatrump
ShareSend

متعلقہ خبریں

Trump rejected Iran's proposal for a seven-day ceasefire.
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران کی7روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

26 ستمبر , 2026
Is the ice melting between the US and China
تازہ ترین

کیا امریکا اور چین کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟

25 ستمبر , 2026
ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کے حوالے سے وعدوں پر عمل کریں ،فلسطینی صدر
دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کے حوالے سے وعدوں پر عمل کریں ،فلسطینی صدر

24 ستمبر , 2026
Why did US F-16 fighter jets arrive in Greenland
تازہ ترین

امریکی ایف 16لڑاکا طیارے گرین لینڈ کیوں پہنچے؟

24 ستمبر , 2026
How did parts of the US F-35 fighter jet reach Hong Kong
تازہ ترین

امریکی ایف 35جنگی جہاز کے پرزے ہانگ کانگ کیسے پہنچے؟

24 ستمبر , 2026
Donald Trump's historic address at the United Nations
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب

23 ستمبر , 2026
اگلی خبر
PTI Chairman Barrister Gohar Khan's mother passes away.

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کا انتقال

یہ بھی پڑھیں

Saudi-led coalition forces thwarted two drone attacks by the Houthis.

سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کے دو ڈرون حملے ناکام بنا دیئے

26 ستمبر , 2026
Mecca Joint Defense Pact Meeting of military chiefs from Pakistan, Turkey, and Saudi Arabia.

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے فوجی سربراہان کا اجلاس

26 ستمبر , 2026
Pakistan Under-17 cricket team announced for series against Sri Lanka.

پاکستان انڈر 17 کرکٹ ٹیم کا سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اعلان

26 ستمبر , 2026
Field Marshal Asim Munir meets Saudi Defense Minister.

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

26 ستمبر , 2026
Talks between Iran and Oman on safe maritime traffic in the Strait of Hormuz.

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمد و رفت پر مذاکرات

26 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔