مکہ مکرمہ ( پاک ترک نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ریاض میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تین ملکی اجلاس کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر دفاع اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کے شہری اور اقتصادی مراکز پر ہونے والے حملوں پر بھی بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران کی7روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
ملاقات میں حملوں کے خلاف مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔












