جمعرات , 24 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکی ایف 35جنگی جہاز کے پرزے ہانگ کانگ کیسے پہنچے؟

55 منٹس پہلے
A A
How did parts of the US F-35 fighter jet reach Hong Kong
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) ایک ایسا جنگی طیارہ جس کی اسٹیلتھ ٹیکنالوجی دنیا کے جدید ترین دفاعی رازوں میں شمار ہوتی ہے، اس کے حساس پرزے آسٹریلیا سے امریکا جاتے ہوئے اچانک ہانگ کانگ پہنچ گئے۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد امریکی حکام نے تحقیقات شروع کردیں، جبکہ کانگریس کے قومی سلامتی سے متعلق عملے کو بھی بریفنگز دی گئیں۔بات ہو رہی ہے امریکی ایف 35 لائٹننگ ٹو جنگی طیارے کی۔رپورٹ کے مطابق ایف 35 کے کچھ پرزے آسٹریلیا سے مرمت کے لیے امریکا بھیجے جارہے تھے۔ کھیپ بحرالکاہل سے گزر کر امریکا پہنچنے کے بجائے غیر متوقع طور پر ہانگ کانگ پہنچ گئی، جبکہ بعد میں بعض پرزے لاپتا بھی ہوگئے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کھیپ میں ایف 35 کی کینوپی بھی شامل تھی۔یہ عام شیشے کی کینوپی نہیں۔ ایف 35 کی کینوپی طیارے کے اسٹیلتھ ڈیزائن کا حصہ ہے اور اس پر ریڈار سے بچاؤ میں مدد دینے والی خصوصی ریڈار ایبزاربنگ کوٹنگ استعمال ہوتی ہے۔اسی وجہ سے خدشات پیدا ہوئے کہ اگر یہ پرزے کسی غیر مجاز فریق کے ہاتھ لگ گئے تو ان کا تکنیکی مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اہم بات یہ ہے کہ اب تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا کہ چینی حکام نے ان پرزوں کو حاصل کیا یا ان کا معائنہ کیا۔پینٹاگون کے ایف 35 جوائنٹ پروگرام آفس کے مطابق امریکی حکام اور صنعتی شراکت دار پرزوں کی واپسی، واقعے کی تحقیقات اور سکیورٹی اقدامات مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔سوال یہ ہے کہ آخر یہ کھیپ ہانگ کانگ پہنچی کیسے؟

یہ بھی پڑھیں: چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے، شاندار استقبال

ایف 35 کا سپلائی نیٹ ورک انتہائی پیچیدہ ہے۔ مختلف ممالک میں موجود مرمت کے مراکز، مینوفیکچررز، گوداموں، درمیانی اداروں اور کمرشل شپنگ کمپنیوں کے ذریعے پرزے ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل ہوتے ہیں۔اسی عالمی نظام میں پرزوں کی نگرانی اور ریکارڈنگ پہلے بھی سوالات کی زد میں رہی ہے۔امریکی گورنمنٹ اکاؤنٹیبلٹی آفس کی رپورٹ کے مطابق 2018 سے 2022 کے دوران ایک بڑے ایف 35 کنٹریکٹر کے 10 لاکھ سے زائد اسپیئر پارٹس، جن کی مالیت 85 ملین ڈالر سے زیادہ تھی، ضائع ہوئے۔

اب موجودہ معاملے میں امریکی تحقیقات کا مرکز یہی سوالات ہیں کہ کھیپ کا راستہ کیوں تبدیل ہوا، سکیورٹی کے کس مرحلے پر مسئلہ پیدا ہوا، لاپتا پرزے کہاں ہیں اور کیا کسی غیر مجاز فریق کو ان تک رسائی ملی؟

موضوعات : americahongkong
ShareSend

متعلقہ خبریں

Why did US F-16 fighter jets arrive in Greenland
تازہ ترین

امریکی ایف 16لڑاکا طیارے گرین لینڈ کیوں پہنچے؟

24 ستمبر , 2026
Donald Trump's historic address at the United Nations
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب

23 ستمبر , 2026
Iran warns of retaliatory action against the US.
تازہ ترین

ایران کی امریکا کو جوابی کارروائی کی وارننگ

21 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif will arrive in the US today.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج امریکا پہنچیں گے

21 ستمبر , 2026
America is ready to flee the Middle East
تازہ ترین

امریکا مشرق وسطیٰ سے بھاگنے کو تیار

20 ستمبر , 2026
US, Denmark sign security agreement on Greenland
تازہ ترین

گرین لینڈ پر امریکا اور ڈنمارک میں سیکیورٹی معاہدہ طے

19 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Why did US F-16 fighter jets arrive in Greenland

امریکی ایف 16لڑاکا طیارے گرین لینڈ کیوں پہنچے؟

یہ بھی پڑھیں

Why did US F-16 fighter jets arrive in Greenland

امریکی ایف 16لڑاکا طیارے گرین لینڈ کیوں پہنچے؟

24 ستمبر , 2026
How did parts of the US F-35 fighter jet reach Hong Kong

امریکی ایف 35جنگی جہاز کے پرزے ہانگ کانگ کیسے پہنچے؟

24 ستمبر , 2026
Chinese President Xi Jinping has arrived in the US for a three-day visit; he received a grand welcome.

چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے، شاندار استقبال

24 ستمبر , 2026
Big drop in gold and silver prices

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

24 ستمبر , 2026
Asian Development Bank and World Bank show interest in $6.8 billion ML-1 project

ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک کی 6.8 ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے میں دلچسپی

24 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔