جمعہ , 25 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران کسی دباؤ میں شکست تسلیم کرے گا نہ سر جھکائے گا، مسعود پزشکیان

2 مہینے پہلے
A A
Iran will neither concede defeat nor bow its head under any pressure, says Masoud Pezeshkian.
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کو شکست تسلیم کرنے یا اطاعت پر مجبور کرنے کے لیے ڈالا جانے والا کوئی بھی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا، ایران اپنے حقوق اور دفاعی صلاحیتوں کا تحفظ جاری رکھے گا۔

پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ اگر ایران کو زبردستی جھکانے یا اطاعت پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی تو ایران مزاحمت کرے گا، پیچھے نہیں ہٹے گا اور سر نہیں جھکائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایران اپنے حقوق کے حصول کی صلاحیت رکھتا ہے تو اسے ایسا راستہ اختیار کرنے کی ضرورت نہیں جو اسرائیل کی خواہش کے مطابق ہو۔

مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حالیہ کارروائیوں کے دوران ایران کے فوجی ردعمل کو دفاعی اقدام قرار دیتے ہوئے مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنے دفاع پر مجبور کیا گیا اور ایرانی جنگجوؤں، فضائی و خلائی فورسز، فوج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور دیگر فوجی اہلکاروں نے بھرپور دفاع کیا۔

ایرانی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی افواج کی کارروائیوں نے دنیا کو حیران کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی فوجی اور دفاعی صلاحیتوں کو برقرار رکھتے ہوئے ان حقوق کا دفاع جاری رکھے گا جنہیں وہ اپنے بنیادی حقوق سمجھتا ہے۔

مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل پر خلیج فارس کے ممالک کو ایران کے خلاف متحد کرنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ جنگ کے ذریعے واشنگٹن اور تل ابیب خطے کے ممالک کو ایران کے خلاف صف آرا کرنا چاہتے ہیں، تاہم ایران اس عمل کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایرانی صدر نے مسلم اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو مسلمانوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کی بنیاد نہیں سمجھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور یہ محض نعرہ نہیں بلکہ ان کا حقیقی یقین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی معاہدہ ،ایران کی سعودی عرب کو دھمکییہ

پزشکیان نے ایران کے علاقائی عزائم سے متعلق الزامات کو بھی مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے، اس کی سرزمین پر قبضہ کرنے یا اپنی سرحدیں پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے اسرائیل پر اس کے برعکس علاقائی توسیع کے عزائم رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کے ممالک کا ہمسایہ ہے، ان کے ساتھ مشترکہ سرحدیں رکھتا ہے اور تمام ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر رہنا چاہیے۔

موضوعات : #masoodpezeshkianamericairan
ShareSend

متعلقہ خبریں

Why did US F-16 fighter jets arrive in Greenland
تازہ ترین

امریکی ایف 16لڑاکا طیارے گرین لینڈ کیوں پہنچے؟

24 ستمبر , 2026
How did parts of the US F-35 fighter jet reach Hong Kong
تازہ ترین

امریکی ایف 35جنگی جہاز کے پرزے ہانگ کانگ کیسے پہنچے؟

24 ستمبر , 2026
Ishaq Dar meets Iranian Foreign Minister, agrees to continue mutual contacts
تازہ ترین

اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

24 ستمبر , 2026
Donald Trump's historic address at the United Nations
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب

23 ستمبر , 2026
Mohsin Naqvi holds an important meeting with General Ahmad Vahidi, head of Iran's Revolutionary Guard.
تازہ ترین

محسن نقوی کی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ جنرل احمد وحیدی سے اہم ملاقات

23 ستمبر , 2026
Contact took place between the Iranian and American sides in New York through a Qatari mediator Esmaeil Baghaei.
تازہ ترین

نیویارک میں ایرانی اور امریکی فریق کے درمیان قطری ثالث کے ذریعے رابطہ ہوا، اسماعیل بقائی

23 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Petrol price reduced by Rs 2.20 per litre, diesel by Rs 1.50 per litre.

پٹرول 2 روپے 20 پیسے،ڈیزل ایک روپیہ 50پیسے فی لٹر سستا

یہ بھی پڑھیں

لانگ مارچ پر پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات، حکمت عملی بدلنے اور مارچ ملتوی کرنے پر غور

لانگ مارچ پر پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات، حکمت عملی بدلنے اور مارچ ملتوی کرنے پر غور

24 ستمبر , 2026
پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

24 ستمبر , 2026
ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کے حوالے سے وعدوں پر عمل کریں ،فلسطینی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کے حوالے سے وعدوں پر عمل کریں ،فلسطینی صدر

24 ستمبر , 2026
وزیراعظم کی نیویارک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

وزیراعظم کی نیویارک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

24 ستمبر , 2026
اداروں یا اسلام آباد پر حملہ نہیں کرینگے،پرامن رہیں گے ،بیرسٹر گوہر

اداروں یا اسلام آباد پر حملہ نہیں کرینگے،پرامن رہیں گے ،بیرسٹر گوہر

24 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔