ریاض ( پاک ترک نیوز) ریاض میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس ہوا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں ترکیہ اور سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں سعودی عرب کو درپیش سکیورٹی خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ مکہ مکرمہ اور شہری و اقتصادی بنیادی ڈھانچے پر حملوں پر شرکاء نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
شرکاء نے سعودی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے تینوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور عسکری تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔اجلاس میں دفاعی صلاحیتوں کے انضمام اور اجتماعی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں کو مؤثر اور عملی عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کے تینوں ممالک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔












