لاہور( پاک ترک نیوز) سری لنکا انڈر 17 کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 17 کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔اذان احمد سری لنکا کے خلاف سیریز میں پاکستان انڈر 17 ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ اور 4 ریزرو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 ٹیموں کے درمیان سیریز 9 سے 24 اکتوبر تک ملتان میں کھیلی جائے گی، جس میں ایک تین روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہیں۔سری لنکا انڈر 17 ٹیم 5 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات
اذان احمد کی قیادت میں راولپنڈی نے رواں سال قومی انڈر 17 کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔پاکستان انڈر 17 سکواڈ میں کپتان اذان احمد کے علاوہ عبداللہ احمد بٹ، ارسلان حسن، داؤد توقیر رانا، فہد اقبال، حامد رضا، حمزہ عباس بلوچ، حسن علی، محمد عیسیٰ بلوچ، محمد احسان، محمد نوید، محمد صائم، محمد یعقوب خان، محمد یوسف، شیر ولی خان اور سدیس احمد شامل ہیں۔ریزرو کھلاڑیوں میں عمار خان، عماد علی شاہ، نفیس اختر اور ثاقب خان کو شامل کیا گیا ہے۔












