جمعہ , 25 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کیا امریکا اور چین کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟

43 منٹس پہلے
A A
Is the ice melting between the US and China
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) دنیا کی دو بڑی طاقتیں ایک بار پھر ایک میز پر جمع ہو گئیں ۔ چینی صدر شی جن پنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے ہیں۔ شاندار استقبال، توپوں کی سلامی اور فضائی مظاہرے نے اس دورے کی اہمیت مزید بڑھا دی ہے۔ مگر اصل سوال یہ ہے کہ کیا اس ملاقات سے امریکا اور چین کے درمیان جاری کشیدگی کم ہوگی؟

ایک طرف شاندار استقبال، دوسری طرف برسوں سے جاری تجارتی اور تزویراتی کشیدگی۔۔۔شی جن پنگ کا امریکا پہنچنا صرف ایک سرکاری دورہ نہیں بلکہ دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے درمیان تعلقات کے نئے مرحلے کی علامت بھی سمجھا جا رہا ہے۔ریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر کا میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر استقبال کیا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، توپوں کی سلامی دی گئی اور طیاروں نے فضائی مظاہرہ بھی کیاامریکا اور چین کے درمیان تجارت، جدید ٹیکنالوجی، اہم معدنیات اور تائیوان سمیت کئی معاملات پر اختلافات موجود ہیں۔ محصولات کی جنگ نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید پیچیدہ بنایا ہے۔

اب نظریں اس ملاقات پر ہیں کہ کیا دونوں رہنما اختلافات کم کرنے کے لیے کوئی عملی راستہ نکال پاتے ہیں؟تجارت اس ملاقات کا اہم ترین موضوع ہوسکتی ہے۔ امریکا چین سے تجارتی معاملات میں مزید پیش رفت چاہتا ہے، جبکہ چین امریکی پابندیوں اور اہم معدنیات کی برآمد سے متعلق اقدامات پر اپنے تحفظات رکھتا ہے۔مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی بھی دونوں ممالک کے درمیان مقابلے کا بڑا میدان ہے۔ واشنگٹن جدید ٹیکنالوجی تک چین کی رسائی محدود کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے، جبکہ بیجنگ اپنی ٹیکنالوجی کی خودمختاری اور عالمی رسائی بڑھانا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا،ایران مذاکرات،آبنائے ہرمز کھلنے کا امکان ،تیل سستا ہونے لگا

چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے، جبکہ امریکا تائیوان کے ساتھ تعلقات اور دفاعی تعاون برقرار رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس معاملے پر دونوں طاقتوں کے درمیان بنیادی اختلاف اب بھی برقرار ہے۔استقبالیہ اور اعلیٰ سطحی رابطے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کا اشارہ ضرور ہیں، لیکن دونوں ممالک کے بنیادی اختلافات ختم نہیں ہوئے۔شی جن پنگ اور ٹرمپ کی ملاقات میں تجارتی جنگ بندی کو آگے بڑھانے، محصولات اور اہم معدنیات، ٹیکنالوجی، تائیوان اور عالمی معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔شاندار استقبال نے سفارتی ماحول ضرور نرم کیا ہے، لیکن اصل نتیجہ مذاکرات کی میز پر طے ہوگا۔

دنیا کی نظریں واشنگٹن پر ہیں۔۔۔ کیا ٹرمپ اور شی جن پنگ اختلافات کم کرنے میں کامیاب ہوں گے، یا امریکا اور چین کی مسابقت ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگی؟

موضوعات : americachinaxijinping
ShareSend

متعلقہ خبریں

Xi Jinping holds 90-minute meeting with Trump; significant discussion on global affairs.
تازہ ترین

شی جن پنگ کی ٹرمپ سے 90 منٹ ملاقات، عالمی معاملات پر اہم گفتگو

25 ستمبر , 2026
Why did US F-16 fighter jets arrive in Greenland
تازہ ترین

امریکی ایف 16لڑاکا طیارے گرین لینڈ کیوں پہنچے؟

24 ستمبر , 2026
How did parts of the US F-35 fighter jet reach Hong Kong
تازہ ترین

امریکی ایف 35جنگی جہاز کے پرزے ہانگ کانگ کیسے پہنچے؟

24 ستمبر , 2026
Chinese President Xi Jinping has arrived in the US for a three-day visit; he received a grand welcome.
تازہ ترین

چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے، شاندار استقبال

24 ستمبر , 2026
Donald Trump's historic address at the United Nations
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب

23 ستمبر , 2026
Iran warns of retaliatory action against the US.
تازہ ترین

ایران کی امریکا کو جوابی کارروائی کی وارننگ

21 ستمبر , 2026

یہ بھی پڑھیں

Is the ice melting between the US and China

کیا امریکا اور چین کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟

25 ستمبر , 2026
امریکا،ایران مذاکرات،آبنائے ہرمز کھلنے کا امکان ،تیل سستا ہونے لگا

امریکا،ایران مذاکرات،آبنائے ہرمز کھلنے کا امکان ،تیل سستا ہونے لگا

25 ستمبر , 2026
قندھار کے اسپتال سے 2افغان صحافی طالبان کے ہاتھوں گرفتار

قندھار کے اسپتال سے 2افغان صحافی طالبان کے ہاتھوں گرفتار

25 ستمبر , 2026
پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی ، بجلی، انڈے اور ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی ، بجلی، انڈے اور ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

25 ستمبر , 2026
علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ ہائیکورت میں پیش

علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ ہائیکورت میں پیش

25 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔