اسلام آباد ( پاک ترک نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی یمن کے حوثیوں کے خلاف براہِ راست امریکی فوجی کارروائی کی درخواست مسترد کردی۔
امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو مرتبہ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے ایران نواز حوثی جنگجوؤں کے خلاف فوری فوجی کارروائی کرنے پر زور دیا۔رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے حوثیوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور خطے میں پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکا سے عملی فوجی مدد طلب کی، تاہم صدر ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف براہِ راست امریکی حملے کی درخواست قبول نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کے دھرنوں کا 27واں روز، تحریک تیز کرنے کا فیصلہ
امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ فی الحال حوثیوں کے خلاف براہِ راست نئی جنگی کارروائی میں شامل ہونے سے گریز کر رہی ہے، تاہم سعودی عرب کی حمایت اور دفاعی تعاون بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔











