تل ابیب(پاک ترک نیوز ) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اعلان کردیا ۔
اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اس بار اسرائیل ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ کرے گا۔
اسرئایلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایران سے اسرائیل کے وجود کو خطرات لاحق ہیں، ایران اسرائیل پر حملے کیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے یقین دلایا ہے کہ وہ ’کام ختم کرنے کو تیار‘ ہیں۔
نیتن یاہو نے ان خبروں کی تردید کی کہ اکتوبر کے آغاز میں ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے روک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد،صنعتکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے 10 اور 11 اکتوبر کو ایران پر حملے کی تیاری کرلی تھی، لیکن ٹرمپ نے مڈٹرم سے پہلے اسرائیل کو حملے سے روک دیا تھا۔












