اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت میں 90 ایکڑ پر محیط ماڈل جیل کو آئندہ تین روز میں فعال کر دیا جائے گا۔
جیل کو ’’فیڈرل پریزن‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ابتدائی مرحلے میں اڈیالہ جیل سے سزا یافتہ اور زیرِ سماعت مقدمات کے قیدیوں سمیت مجموعی طور پر 1500 قیدیوں کو اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں صرف مرد قیدیوں کو رکھا جائے گا، جبکہ خواتین اور کم عمر قیدیوں کی منتقلی اگلے مرحلے میں عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں اصلاحات، وزیراعظم کا ایک ہفتے میں مسائل حل کرنے کا حکم
قیدیوں کی اڈیالہ جیل سے اسلام آباد جیل منتقلی سے پولیس کو بھی سہولت حاصل ہوگی۔ قیدیوں کی آمدورفت پر آنے والے اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہے، جبکہ صرف پیٹرول کی مد میں ماہانہ ایک کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔












