واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کل ہی ہوسکتا ہے، تاہم کوئی بڑا معاہدہ طے پانے کا بھی امکان ہے۔
ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ وہ کسی کارروائی کا وقت نہیں بتائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے کو بہت اچھے طریقے سے نمٹایا ہے، اب ممکن ہے کہ باقی کام بھی مکمل کرنا پڑے۔
دوسری جانب ایک امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ممکنہ حملے کے لیے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز جارج واشنگٹن کو ہتھیاروں اور میزائلوں کی رسد پہنچا دی گئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، اردن، قطر، متحدہ عرب امارات اور لبنان میں امریکی سفارتی عملے کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔












