واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکا میں نائن الیون کے دہشتگرد حملوں کو 25 سال مکمل ہوگئے، تاہم دنیا بدل دینے والے اس سانحے کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں۔11 ستمبر 2001 کو ہائی جیک کیے گئے مسافر طیارے نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹوئن ٹاورز سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں بلند و بالا عمارتیں چند ہی گھنٹوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔حملوں میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے، جبکہ اس سانحے نے امریکا سمیت پوری دنیا کی سیاست، معیشت اور عالمی سلامتی کے منظرنامے کو تبدیل کرکے رکھ دیا۔
نائن الیون کے بعد امریکا نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ کا آغاز کیا اور افغانستان میں فوجی کارروائی کی۔ بعد ازاں خطے میں ہونے والی جنگوں اور عسکری کارروائیوں نے عالمی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کیے۔نائن الیون کے بعد عالمی سطح پر سیکیورٹی پالیسیوں میں بھی بڑی تبدیلیاں آئیں اور دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ وسیع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کردی
25 سال گزرنے کے باوجود نائن الیون کے اثرات آج بھی عالمی سیاست اور بین الاقوامی تعلقات میں محسوس کیے جا رہے ہیں، جبکہ اس سانحے کے نتیجے میں شروع ہونے والی جنگوں اور تنازعات کی قیمت دنیا آج بھی چکا رہی ہے۔












