واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابتدا ہی سے جنگ بندی کے زیادہ حامی نہیں تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی بحری ناکہ بندی کے باعث ایران مشکلات کا شکار ہے، جبکہ تیل کی قیمتیں توقعات کے برعکس اب پہلے سے کم ہیں۔ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ تنازع جلد ختم ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ،نیتن یاہوکی حکومت خطرے میں
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ جنگ امریکا نے نہیں بلکہ ایران نے شروع کی، جبکہ آبنائے ہرمز پر امریکہ کا مکمل کنٹرول ہے۔












