پشاور (پاک ترک نیوز )پشاور میں 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت پشاور نے کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں پولیس کا چالان بھی جمع کروا دیا گیا ہے۔
چالان میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، سابق صوبائی وزراء کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔
پراسیکیوشن کے مطابق پنجاب فرانزک لیبارٹری اور نادرا کی رپورٹس میں ملزمان کی شناخت اور واقعے کے وقت ان کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔












