لاہور( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبے کے امن و امان پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کی ملک میں 12 سے 15 نئے صوبے بنانے کی تجویز
انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب کے قیام سے سیکیورٹی کے نظام میں جدت آئے گی، جبکہ یہ سینٹر سیکیورٹی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کے لیے ایک اہم مرکز ثابت ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے سیکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھا جائے گا۔












