اتوار , 25 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا کیس، ملزم احمد تنویر عدالت سے زیر حراست، ڈیانا نے بے گناہ قرار دیدیا

1 دن پہلے
A A
غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا کیس، ملزم احمد تنویر عدالت سے زیر حراست، ڈیانا نے بے گناہ قرار دیدیا
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز ) غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے عبوری ضمانت پر موجود ملزم احمد تنویر کو لاہور کی عدالت سے حراست میں لے لیا، جبکہ متاثرہ خاتون نے اپنے نئے ویڈیو بیان میں احمد تنویر کو بے گناہ قرار دے دیا۔

لاہور کی سیشن عدالت میں غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم احمد تنویر کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم احمد تنویر تفتیش میں شامل نہیں ہو رہا، جس پر عدالت نے ملزم کو کمرہ عدالت میں ہی شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا۔

ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ متاثرہ غیر ملکی خاتون واضح کر چکی ہے کہ احمد تنویر وہ شخص نہیں جس کے خلاف اس نے زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم احمد تنویر کی عبوری ضمانت میں 27 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

دوسری جانب عدالتی کارروائی کے دوران احاطہ عدالت میں پولیس اہلکاروں اور ملزم کے ساتھیوں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی۔ پولیس کی جانب سے ملزم کو حراست میں لینے کی کوشش کے دوران دونوں فریقوں میں مبینہ تشدد بھی ہوا، جبکہ پولیس نے ملزم کے ساتھیوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

ادھر مقدمے کی متاثرہ خاتون ڈیانا نے اپنے نئے ویڈیو بیان اور سفارت خانے کے ذریعے بھجوائی گئی دستاویز میں احمد تنویر کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی سے احمد تنویر کا کوئی تعلق نہیں۔

ڈیانا نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنا پہلا بیان دباؤ میں آ کر دیا تھا۔ وہ عدالت میں پیش ہو کر اپنا مؤقف بیان کرنا چاہتی تھی، تاہم اسے بتایا گیا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے اور اسے زبردستی پاکستان سے واپس بھیج دیا گیا۔

غیر ملکی خاتون نے مزید کہا کہ وہ مقدمے میں نامزد محسن اور عزیر کو بھی معاف کرتی ہے اور اس معاملے کو مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتی۔

دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے متاثرہ خاتون کے نئے بیان سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کروا کر تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق متاثرہ خاتون کا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان پہلے ہی عدالت میں ریکارڈ ہو چکا ہے۔

موضوعات : arrestdianalahoreplicerapecasetanveer
ShareSend

متعلقہ خبریں

تشددہوا نہ زیادتی ،غیر ملکی خاتون ڈیانا اپنے بیان سے مکر گئی،ملزموں کو معاف کرنے کا اعلان
پاکستان

تشددہوا نہ زیادتی ،غیر ملکی خاتون ڈیانا اپنے بیان سے مکر گئی،ملزموں کو معاف کرنے کا اعلان

23 اکتوبر , 2026
جعلی امریکی ڈاک ٹکٹ فروخت کر کے اربوں روپے کمانے والا ملزم گرفتار
تازہ ترین

جعلی امریکی ڈاک ٹکٹ فروخت کر کے اربوں روپے کمانے والا ملزم گرفتار

20 اکتوبر , 2026
لاہور گینگ ریپ کیس، غیر ملکی خاتون ڈیانا پاکستان سے روانہ
تازہ ترین

لاہور گینگ ریپ کیس، غیر ملکی خاتون ڈیانا پاکستان سے روانہ

4 اکتوبر , 2026
آذربائیجانی لڑکی ڈیانا کا پاکستانی شوہر سے طلاق نامہ سامنے آگیا
پاکستان

آذربائیجانی لڑکی ڈیانا کا پاکستانی شوہر سے طلاق نامہ سامنے آگیا

29 ستمبر , 2026
قندھار کے اسپتال سے 2افغان صحافی طالبان کے ہاتھوں گرفتار
تازہ ترین

قندھار کے اسپتال سے 2افغان صحافی طالبان کے ہاتھوں گرفتار

25 ستمبر , 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے،بیرسٹر گوہر
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے،بیرسٹر گوہر

23 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں، عمرہ زائرین کی ویکسینیشن بند، کراچی ایئرپورٹ سے کاؤنٹر بھی ختم

ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں، عمرہ زائرین کی ویکسینیشن بند، کراچی ایئرپورٹ سے کاؤنٹر بھی ختم

یہ بھی پڑھیں

Tri-nation series England succeeds in winning the first match, defeats Pakistan

سہ ملکی سیریز: پاکستان کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست ،شاداب خان کی شاندار سنچری

25 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Pakistan team faces difficulties against England

سہ ملکی سیریز : پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف مشکلات کا شکار

25 اکتوبر , 2026
Shaheen Shah Afridi has secured a significant honor.

شاہین شاہ آفریدی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

25 اکتوبر , 2026
ڈرون گرانے کے لیے کم لاگت راکٹوں پر امریکی توجہ

ڈرون گرانے کے لیے کم لاگت راکٹوں پر امریکی توجہ

25 اکتوبر , 2026
سڈنی کا دوسرا بین الاقوامی ہوائی اڈہ مسافروں کھل گیا

سڈنی کا دوسرا بین الاقوامی ہوائی اڈہ مسافروں کھل گیا

25 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔