ہفتہ , 24 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

38 منٹس پہلے
A A
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif reiterates commitment to the complete eradication of polio.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز کو قوم کے ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کے جذبے اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے پنجاب سے پولیو کے 100 فیصد خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے والدین اور کمیونٹی سے انسدادِ پولیو مہم میں بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پولیو ویکسینیشن سے انکار دراصل بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل سے انکار ہے۔ پولیو سے مکمل نجات اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے والدین سمیت ہر فرد کا بھرپور تعاون نہایت ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسدادِ پولیو کے قطرے مکمل طور پر محفوظ اور مؤثر ہیں اور بچوں کی زندگی اور صحت کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ہر انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے لازمی پلوائیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے رواں برس پنجاب میں پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور محکمہ صحت متحرک ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے تحت پنجاب کے 13 حساس اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، جبکہ لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں باقاعدگی سے انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار، مریم نواز نے گرفتاری کی ویڈیو شیئر کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق ملک بھر کے ساتھ پنجاب کے منتخب اضلاع میں بھی 2 سے 8 نومبر 2026 تک ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے بھر میں ماحولیاتی نمونوں کی مسلسل جانچ بھی کی جاتی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیمیں (DHMT)، عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے نمائندے اور ضلعی انتظامیہ انسدادِ پولیو مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، تاہم مسلسل اور ہمہ جہت کوششوں کے بغیر پولیو دوبارہ پھیل سکتا ہے۔ اس لیے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن کا تسلسل، عوامی آگاہی اور تمام متعلقہ اداروں کا تعاون ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کو پولیو سے مکمل پاک بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور والدین سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اس قومی کوشش میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

موضوعات : maryamnawazpmlnpolio
ShareSend

متعلقہ خبریں

Efforts to eradicate polio must continue, says President Zardari.
تازہ ترین

پولیو کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی ،صدر زرداری

24 اکتوبر , 2026
Man arrested for assaulting petrol pump employee, Maryam Nawaz shares video of arrest
تازہ ترین

پٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار، مریم نواز نے گرفتاری کی ویڈیو شیئر کر دی

24 اکتوبر , 2026
The emergency in Khyber Pakhtunkhwa could be lifted if the situation improves, says Khawaja Asif.
تازہ ترین

حالات بہتر ہوئے تو خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی ختم بھی کی جا سکتی ہے، خواجہ آصف

17 اکتوبر , 2026
World Food Day Maryam Nawaz pays tribute to farmers; announces the establishment of ten more 'Agri Malls' in Punjab.
تازہ ترین

عالمی یوم خوراک، مریم نواز کا کسانوں کو خراج تحسین، پنجاب میں مزید دس ایگری مال قائم کرنے کا اعلان

16 اکتوبر , 2026
Maryam Nawaz orders the dismissal of underperforming companies under the 'Suthra Punjab' initiative.
تازہ ترین

مریم نواز کا ستھرا پنجاب میں ناقص کارکردگی والی کمپنیوں کو فارغ کرنے کا حکم

13 اکتوبر , 2026
Punjab Chief Minister's e-bike scheme sets new records of popularity among youth, more than 1.3 million registrations
تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کی ای بائیکس سکیم نوجوانوں میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم، 13 لاکھ سے زائد رجسٹریشن

12 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
In the Neelum Valley, a vehicle plunged into the Neelum River, resulting in the deaths of 4 children.

وادی نیلم میں گاڑی دریائے نیلم میں جا گری، 4 بچے جاں بحق

یہ بھی پڑھیں

Efforts to eradicate polio must continue, says President Zardari.

پولیو کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی ،صدر زرداری

24 اکتوبر , 2026
Despite global economic uncertainty, Pakistan's economic recovery journey continues, says Finance Minister

عالمی معاشی بے یقینی کے باوجود پاکستان میں معاشی بحالی کا سفر جاری ہے، وزیر خزانہ

24 اکتوبر , 2026
China's big military move to become a superpower

چین کی سپر پاور بننے کیلئے بڑی عسکری چال

24 اکتوبر , 2026
In the Neelum Valley, a vehicle plunged into the Neelum River, resulting in the deaths of 4 children.

وادی نیلم میں گاڑی دریائے نیلم میں جا گری، 4 بچے جاں بحق

24 اکتوبر , 2026
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif reiterates commitment to the complete eradication of polio.

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

24 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔