ہفتہ , 1 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ورلڈ کپ 2027 ہدف، مکمل فٹ ہوں اور کم بیک کے لیے تیار ہوں: فخر زمان

1 دن پہلے
A A
Targeting the 2027 World Cup; aiming to be fully fit and ready for a comeback Fakhar Zaman.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہو چکے ہیں، بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے اور آئندہ نیشنل چیمپئنز کپ سے دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے، جبکہ ان کی تمام تیاریاں 2027 کے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر جاری ہیں۔

لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں وائٹ بال کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ گزشتہ دو سے تین ماہ سے جاری کیمپ کھلاڑیوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق اکیڈمی میں ان تکنیکی اور فنی خامیوں پر کام کیا گیا جن پر میچز کے دوران توجہ دینا ممکن نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ابھی کافی وقت باقی ہے، اس لیے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور کمزوریوں پر قابو پانے کا بہترین موقع مل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی ایسے نوجوان کھلاڑی بھی کیمپ میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو پہلے ٹیم مینجمنٹ کی نظروں میں نہیں تھے۔

فخر زمان نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹیم کامیاب نہیں ہوتی تو تنقید بھی زیادہ ہوتی ہے، تاہم پاکستان کے فاسٹ باؤلرز بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ہر ٹیم پر مشکل وقت آتا ہے، اس لیے اچھے مستقبل کی امید رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناکامی کا ذمہ دار صرف مینجمنٹ، بورڈ یا کوچز کو قرار دینا درست نہیں۔ ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھائے، لیکن بین الاقوامی کرکٹ کا دباؤ مختلف ہوتا ہے۔ کبھی اچھا شاٹ بھی کیچ بن جاتا ہے اور کبھی ایج لگنے کے باوجود گیند باؤنڈری تک پہنچ جاتی ہے، اس لیے کرکٹ میں قسمت بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

فخر زمان نے نوجوان کرکٹرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف پی ایس ایل کے ایک یا دو میچوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کسی کھلاڑی کو غیر معمولی قرار نہیں دینا چاہیے، کیونکہ لیگ اور بین الاقوامی کرکٹ میں بہت فرق ہوتا ہے۔ ان کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کو معیار، تسلسل اور فارم برقرار رکھنی ہوگی تاکہ وہ قومی ٹیم میں اپنی جگہ مستقل بنا سکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی نوجوان وائٹ بال کرکٹ میں ان سے بہتر کارکردگی دکھا سکتا ہے تو وہ کل ہی قومی ٹیم میں آ جائے، کیونکہ ٹیم کی ضرورت ہر کھلاڑی کی ذاتی خواہش سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی زیرصدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اجلاس

بیٹنگ آرڈر کے حوالے سے سوال پر فخر زمان نے کہا کہ اس بارے میں ٹیم مینجمنٹ سے بات ہوئی ہے، تاہم کچھ معاملات میڈیا پر نہیں بتائے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی، کوچز اور مینجمنٹ ایک پیج پر ہیں اور سب کی ترجیح پاکستان کی کامیابی ہے۔

فخر زمان نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم کا مشکل دور 2026 کے اختتام سے پہلے ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کی باؤنس والی وکٹیں ان کی تکنیک کے لیے موزوں ہیں اور وہاں کھیلنے کی ان کی بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں، جبکہ ان کی تمام توجہ 2027 کے ورلڈ کپ کی تیاریوں پر مرکوز ہے۔

موضوعات : #fakharzamancricktericcworldcup
ShareSend

متعلقہ خبریں

Workload management is the need of the hour; not satisfied with my performance Naseem Shah
تازہ ترین

ورک لوڈ مینجمنٹ وقت کی ضرورت، اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں: نسیم شاہ

31 جولائی , 2026
Messi's decision to retire from international football
تازہ ترین

میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

24 جولائی , 2026
Spain The new ruler of the football world.
تازہ ترین

اسپین فٹبال کی دنیا کا نیا حکمران

20 جولائی , 2026
Messi teary-eyed after defeat in the 2026 FIFA World Cup final.
تازہ ترین

فیفاورلڈکپ2026 فائنل میں شکست پر میسی آبدیدہ

20 جولائی , 2026
فٹبال ورلڈ کپ ،انگلینڈ نے تیسری پوزیشن کے میچ  میں فرانس کو شکست دیدی
تازہ ترین

فٹبال ورلڈ کپ ،انگلینڈ نے تیسری پوزیشن کے میچ  میں فرانس کو شکست دیدی

19 جولائی , 2026
A big name in the world of cricket has passed away.
تازہ ترین

کرکٹ کی دنیا کا بڑا نام چل بسا

17 جولائی , 2026
اگلی خبر
10 climbers missing after avalanche in Gilgit-Baltistan

گلگت بلتستان میں برفانی تودہ گرنےسے 10 کوہ پیما لاپتا

یہ بھی پڑھیں

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اسلام آباد سے گرفتار

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اسلام آباد سے گرفتار

1 اگست , 2026
شمالی وزیرستان میں آپریشن ،5خوارج ہلاک ، پاک فوج کا میجر شہید

شمالی وزیرستان میں آپریشن ،5خوارج ہلاک ، پاک فوج کا میجر شہید

1 اگست , 2026
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس ،6ملزمان گرفتار

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس ،6ملزمان گرفتار

1 اگست , 2026
دبئی میں پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ، مشتعل مسافر گرفتار

دبئی میں پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ، مشتعل مسافر گرفتار

1 اگست , 2026
Sindh High Court takes major action against corruption, senior civil judge forcibly retires

سندھ ہائیکورٹ کا کرپشن کے خلاف بڑا ایکشن، سینئر سول جج جبری ریٹائر

1 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔