پیر , 14 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ورک لوڈ مینجمنٹ وقت کی ضرورت، اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں: نسیم شاہ

2 مہینے پہلے
A A
Workload management is the need of the hour; not satisfied with my performance Naseem Shah
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ورک لوڈ کو مختلف فارمیٹس کے مطابق مینج کرے، جبکہ نئے کرکٹ سسٹم سے مثبت تبدیلیوں کی امید ہے۔

لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی وائٹ بال کیمپ کے دوران نسیم شاہ نے کہا کہ امید ہے نئے سسٹم کے تحت فاسٹ باؤلرز سمیت تمام کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو بہتر انداز میں منظم کیا جائے گا تاکہ انجریز سے بچتے ہوئے بہتر کارکردگی دکھائی جا سکے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ بطور باؤلنگ یونٹ قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ون ڈے کرکٹ میں 300 سے زائد اور ٹی ٹوئنٹی میں 200 سے زیادہ رنز معمول بنتے جا رہے ہیں، جبکہ کرکٹ کے بدلتے رجحانات، پچز اور کنڈیشنز نے فاسٹ باؤلرز کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر دیے ہیں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ صرف رفتار ہی کافی نہیں بلکہ مؤثر باؤلنگ کے لیے لائن اینڈ لینتھ بھی اتنی ہی اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے باؤلنگ کر چکے ہیں، تاہم جدید کرکٹ میں کامیابی کے لیے رفتار کے ساتھ درست حکمت عملی بھی ضروری ہے۔

انہوں نے اپنی فٹنس کے حوالے سے کہا کہ حالیہ عرصے میں انہیں جسمانی فٹنس پر بھرپور کام کرنے کا موقع ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی انجریز زیادہ تر میدان میں کھیل کے دوران ہوئیں، اس لیے انہیں صرف فٹنس سے جوڑنا درست نہیں، کیونکہ کھیل کے دوران ہونے والی کئی انجریز کھلاڑی کے اختیار میں نہیں ہوتیں۔

نسیم شاہ نے اپنے بھائیوں حنین شاہ اور عبید شاہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تینوں نے گھر سے کرکٹ کا آغاز کیا اور اگر مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی ایک ساتھ کرنے کا موقع ملا تو یہ ان کے لیے باعثِ فخر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2027 ہدف، مکمل فٹ ہوں اور کم بیک کے لیے تیار ہوں: فخر زمان

قومی فاسٹ باؤلر نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی حالیہ کارکردگی اس معیار کی نہیں رہی جس کی ان سے توقع کی جاتی ہے۔ ان کے مطابق جب کھلاڑی کی کارکردگی اچھی نہ ہو تو اس کی کوئی بھی کوشش نمایاں نہیں ہوتی، لیکن اچھی پرفارمنس ہر تنقید کا بہترین جواب بن جاتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کے لیے کسی ایک فارمیٹ کا انتخاب ممکن نہیں۔ نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں فرسٹ کلاس، ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی، جس بھی فارمیٹ میں موقع ملا وہ پوری محنت اور جذبے کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

موضوعات : #naseemshahpcbworldcup
ShareSend

متعلقہ خبریں

پی سی بی کا قومی سلیکٹرز کو نوٹس،کرکٹرزکی سلیکشن کے حوالے سے سوالات
تازہ ترین

پی سی بی کا قومی سلیکٹرز کو نوٹس،کرکٹرزکی سلیکشن کے حوالے سے سوالات

1 ستمبر , 2026
Pakistan finishes 11th in the Hockey World Cup.
تازہ ترین

پاکستان کی ہاکی ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن

29 اگست , 2026
PCB complains to the broadcaster over the airing of an interview with Imran Khan's sons during the Lord's Test.
تازہ ترین

لارڈز ٹیسٹ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر ہونے پر پی سی بی کی براڈکاسٹر سے شکایت

28 اگست , 2026
پاکستان کی ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد کامیابی
تازہ ترین

پاکستان کی ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد کامیابی

23 اگست , 2026
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان
تازہ ترین

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان

19 اگست , 2026
20-member national squad announced for Hockey World Cup
تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

5 اگست , 2026
اگلی خبر
Petroleum products become expensive again

پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی

یہ بھی پڑھیں

A US B-2 bomber made history by firing an anti-ship missile for the first time.

امریکی بی ٹو بمبار نے پہلی بار بحری جہاز شکن میزائل داغ کر تاریخ رقم کر دی

14 ستمبر , 2026
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

14 ستمبر , 2026
Türkiye's formidable 500-km range missile

ترکیہ کا 500 کلومیٹر مار کرنے والا خطرناک میزائل

14 ستمبر , 2026
آئین سے کھلواڑ اور اقتدار کی خواہش نے ملک تباہ کردیا، سعد رفیق

آئین سے کھلواڑ اور اقتدار کی خواہش نے ملک تباہ کردیا، سعد رفیق

14 ستمبر , 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

14 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔