منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اسپین فٹبال کی دنیا کا نیا حکمران

2 مہینے پہلے
A A
Spain The new ruler of the football world.
Share on Facebookwhatsapp

نیویارک ( پاک ترک نیوز) سولہ برس بعد ایک بار پھر اسپین فٹبال کی دنیا کا نیا حکمران بن گیا ۔۔ اسپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔۔۔ سنسنی خیز فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

نوے منٹ تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کا دفاع توڑنے میں ناکام رہیں۔۔۔ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں اور دنیا بھر میں کروڑوں شائقین کو پہلے گول کے لیے ایک سو چھ منٹ انتظار کرنا پڑا۔۔۔ اضافی وقت میں اسپین کا ایک گول مسترد بھی ہوا، مگر ہمت نہ ہاری۔۔۔ اور پھر ایک لمحہ آیا جس نے تاریخ بدل دی۔

ایکسٹرا ٹائم کے دوسرے ہاف میں فیران ٹوریس نے فیصلہ کن گول داغ کر اسپین کو عالمی چیمپئن بنا دیا۔۔۔ گول ہوتے ہی اسٹیڈیم "ویوا اسپین” کے نعروں سے گونج اٹھا۔۔۔ جبکہ ارجنٹینا کے کھلاڑی مایوسی سے میدان میں بیٹھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفاورلڈکپ2026 فائنل میں شکست پر میسی آبدیدہ

فائنل اعصاب شکن بھی ثابت ہوا۔۔۔ ارجنٹینا کو سات ییلو کارڈ دکھائے گئے۔۔۔ فرنانڈس خطرناک فاؤل پر ریڈ کارڈ دیکھ کر میدان سے باہر چلے گئے، جس کے بعد ارجنٹینا کی واپسی کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

چیمپئن بننے والی اسپینی ٹیم کو پانچ کروڑ ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود فاتح ٹیم کو ورلڈ کپ ٹرافی اور طلائی تمغے پہنائے۔۔۔ جبکہ رنر اپ ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے چاندی کے تمغے وصول کیے۔۔۔ ٹرمپ نے پورا فائنل وی آئی پی باکس سے دیکھا اور تقریب کے مہمانِ خصوصی رہے۔

انفرادی اعزازات میں بھی اسپین کا ڈنکا بجا۔۔۔ پال کوبارسی ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔۔۔ اُنائی سائمن بہترین گول کیپر بنے۔۔۔ جبکہ کپتان روڈریگو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز لے اڑے۔۔۔ دوسری جانب فرانس کے سپر اسٹار کیلیان ایم باپے نے دس گولز کے ساتھ گولڈن بوٹ جیت کر مسلسل دوسری مرتبہ یہ منفرد اعزاز اپنے نام کیا اور ورلڈ کپ میں بائیس گولز کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

شکست کے بعد سب سے جذباتی منظر اُس وقت دیکھنے میں آیا جب لیونل میسی اپنی آنکھوں سے آنسو نہ روک سکے۔۔۔ مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔۔۔ ارجنٹینا کو ورلڈ کپ فائنلز میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔ اور تاریخ دہرا دی کہ صرف برازیل اور اٹلی ہی مسلسل دو مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

فائنل نے ارجنٹینا کے نام ایک ایسا ریکارڈ بھی لکھ دیا جسے شاید وہ کبھی یاد نہیں رکھنا چاہے گا۔۔۔ نوے منٹ میں ارجنٹینا گول کی سمت ایک بھی شاٹ نہ لگا سکا۔۔۔ ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا۔۔۔ اس کے برعکس اسپین نے نو شاٹس آن ٹارگٹ اور مجموعی طور پر پندرہ حملے کیے، جو اس کی مکمل برتری کا ثبوت تھے۔

ادھر میڈرڈ کی سڑکیں جشن میں ڈوب گئیں۔۔۔ لاکھوں مداح قومی پرچم اٹھائے ناچتے، گاتے اور آتش بازی کرتے رہے۔۔۔ پاکستان میں بھی فٹبال کے دیوانوں نے بڑی اسکرینوں پر تاریخی فائنل دیکھا۔۔۔ کراچی کے لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں وزیراعلیٰ سندھ بھی شائقین کے درمیان موجود رہے، جہاں ہر گول پر جذبات دیدنی تھے۔

موضوعات : #spainchamptionworldcup
ShareSend

متعلقہ خبریں

Pakistan finishes 11th in the Hockey World Cup.
تازہ ترین

پاکستان کی ہاکی ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن

29 اگست , 2026
پاکستان کی ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد کامیابی
تازہ ترین

پاکستان کی ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد کامیابی

23 اگست , 2026
20-member national squad announced for Hockey World Cup
تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

5 اگست , 2026
Workload management is the need of the hour; not satisfied with my performance Naseem Shah
تازہ ترین

ورک لوڈ مینجمنٹ وقت کی ضرورت، اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں: نسیم شاہ

31 جولائی , 2026
Targeting the 2027 World Cup; aiming to be fully fit and ready for a comeback Fakhar Zaman.
تازہ ترین

ورلڈ کپ 2027 ہدف، مکمل فٹ ہوں اور کم بیک کے لیے تیار ہوں: فخر زمان

31 جولائی , 2026
Messi's decision to retire from international football
تازہ ترین

میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

24 جولائی , 2026
اگلی خبر
Controversial statement, Noreen Niazi did not appear before NCCIA

متنازع بیان، نورین نیازی این سی سی آئی اے میں پیش نہ ہوئیں

یہ بھی پڑھیں

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

7 ستمبر , 2026
نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

7 ستمبر , 2026
حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

7 ستمبر , 2026
Fatima Sana fined for violating the code of conduct

فاطمہ ثناء پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد

7 ستمبر , 2026
سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔