جمعہ , 18 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

گلگت بلتستان میں برفانی تودہ گرنےسے 10 کوہ پیما لاپتا

2 مہینے پہلے
A A
10 climbers missing after avalanche in Gilgit-Baltistan
Share on Facebookwhatsapp

گلگت ( پاک ترک نیوز) گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں واقع دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے 10 غیر ملکی اور پاکستانی کوہ پیماؤں لاپتا ہو گئے جس کی تلاش کا آپریشن جاری ہے، جبکہ نیپالی میڈیا نے دو ممکنہ لاشوں کی نشاندہی کا دعویٰ کیا ہے۔

الپائن کلب پاکستان کے مطابق 8 ہزار 47 میٹر بلند براڈ پیک کو سر کرنے کی مہم کے دوران کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آ گئے، جس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

حکام کے مطابق سرچ آپریشن کی قیادت معروف پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کر رہے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں دشوار گزار اور برف سے ڈھکے علاقے میں لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش میں مصروف ہیں، تاہم خراب موسم، شدید سردی اور دشوار راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ 2027 ہدف، مکمل فٹ ہوں اور کم بیک کے لیے تیار ہوں: فخر زمان

نیپالی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران براڈ پیک پر دو ممکنہ لاشوں کی لوکیشن کا سراغ ملا ہے، تاہم ریسکیو حکام کی جانب سے تاحال اس دعوے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ سرچ ٹیمیں مزید شواہد اکٹھے کرنے اور لاپتا کوہ پیماؤں کا سراغ لگانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ براڈ پیک قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں کے ٹو کے قریب واقع دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی ہے، جسے دنیا کی مشکل ترین کوہ پیمائی مہمات میں شمار کیا جاتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام لاپتا کوہ پیماؤں کے بارے میں حتمی معلومات حاصل نہیں ہو جاتیں۔

موضوعات : #gilgatbaltistanmountainer
ShareSend

متعلقہ خبریں

بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتا، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل
اہم ترین 3

بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتا، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل

23 جولائی , 2025
بابوسر ٹاپ: لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے سے سڑکیں، پل تباہ، درجنوں سیاح لاپتہ
اہم ترین

بابوسر ٹاپ: لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے سے سڑکیں، پل تباہ، درجنوں سیاح لاپتہ

22 جولائی , 2025
اگلی خبر
Pakistan team suffers major setback, Shan Masood out of team due to injury

پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا، شان مسعود انجری کے باعث ٹیم سے باہر

یہ بھی پڑھیں

جب تک ٹرمپ، نیتن یاہو اقتدار میں ہیں آبنائے ہرمز نہیں کھلےگی: محمد باقر ذوالقدر

جب تک ٹرمپ، نیتن یاہو اقتدار میں ہیں آبنائے ہرمز نہیں کھلےگی: محمد باقر ذوالقدر

18 ستمبر , 2026
میاں نواز شریف کے سیرسپاٹے،ناران پہنچ گئے

میاں نواز شریف کے سیرسپاٹے،ناران پہنچ گئے

18 ستمبر , 2026
China and Russia vetoed a UN resolution regarding the monitoring of sanctions on Iran.

اقوام متحدہ میں ایران پر پابندیوں کی نگرانی سے متعلق قرارداد چین اور روس نے ویٹو کر دی

18 ستمبر , 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

18 ستمبر , 2026
کراچی میں خاتون کی سربراہی میں منشیات کی ترسیل کا نیٹ ورک بے نقاب ،2کارندے گرفتار

کراچی میں خاتون کی سربراہی میں منشیات کی ترسیل کا نیٹ ورک بے نقاب ،2کارندے گرفتار

18 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔