منگل , 1 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

18 سال سے کم عمر شادی چائلڈ میرج قرار

4 گھنٹے پہلے
A A
Marriage below 18 years of age declared child marriage
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کم عمری کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر فرد کی شادی چائلڈ میرج تصور ہوگی۔جسٹس منور اقبال دوگل نے 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کم عمر بچے کے ساتھ رضامندی کے باوجود ازدواجی زندگی گزارنا چائلڈ ابیوز کے زمرے میں آئے گا، جبکہ کم عمر لڑکی کی رضامندی اسے کسی بالغ شخص کے ساتھ رہنے کا قانونی حق نہیں دیتی۔

فیصلے کے مطابق چائلڈ میرج کے نتیجے میں کم عمر فرد کے ساتھ ازدواجی تعلق قائم کرنے پر 5 سے 7 سال قید ہوسکتی ہے، جبکہ چائلڈ ابیوز کے جرم پر کم از کم 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد ہوسکتا ہے۔عدالت کے مطابق حنا اسلم کی نکاح کے وقت عمر تقریباً 15 سال 2 ماہ تھی، جبکہ نادرا ریکارڈ کے مطابق اس کی تاریخ پیدائش یکم مارچ 2011 ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے حنا اسلم کو مبینہ شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی محفوظ تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے والدین یا مبینہ شوہر کو بھی بچی کی براہ راست تحویل دینے سے گریز کیا اور حکم دیا کہ والدین یا مبینہ شوہر سے ملاقات صرف نگرانی میں کرائی جائے۔فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس کم عمری کی شادی کے الزام کی تحقیقات سے انکار نہیں کرسکتی۔ اگر اغوا کے مقدمے سے مختلف جرم سامنے آئے تو اس کے لیے الگ ایف آئی آر بھی درج کی جاسکتی ہے۔عدالت نے کم عمری کی شادی اور جعلی نکاح نامے کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جسٹس آف پیس قصور کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور تھانہ بی ڈویژن قصور کے ایس ایچ او کو قانون کے مطابق مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ،اسلام آباد میں طوفانی بارش ،جڑواں شہر زیر آب ، فوج طلب

لاہور ہائیکورٹ نے واضح کیا کہ ایف آئی آر کا اندراج کسی شخص کو قصوروار قرار دینے کے مترادف نہیں۔عدالت کے مطابق حنا اسلم کی مستقل تحویل کا فیصلہ گارڈین جج لاہور کرے گا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا کہ بچے کی مرضی اہم ہے، تاہم اس کی فلاح و بہبود سب سے مقدم ہے۔عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2026 نے کم عمری کی شادی سے متعلق قانونی صورتحال تبدیل کردی ہے۔

موضوعات : childmarriagemarriage
ShareSend

متعلقہ خبریں

منگنی ہوئی نہ ہی شادی ،بلاول بھٹو بول پڑے
پاکستان

منگنی ہوئی نہ ہی شادی ،بلاول بھٹو بول پڑے

31 اگست , 2026
شادی کا جھانسہ دے کر بنکاک سے بلائی گئی خاتون مبینہ زیادتی کا شکار
پاکستان

شادی کا جھانسہ دے کر بنکاک سے بلائی گئی خاتون مبینہ زیادتی کا شکار

8 اگست , 2026
News of Cristiano Ronaldo and Georgina's wedding is circulating again!
تازہ ترین

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی شادی کی خبریں پھر گردش میں!

4 اگست , 2026
Why are today's young people afraid of marriage
تازہ ترین

آج کل کے نوجوان شادی سے کیوں خوفزدہ ہیں؟

17 جولائی , 2026
'Mr. Perfect' Aamir Khan has married his longtime friend Gauri Spirit.
تازہ ترین

مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنی دیرینہ دوست گوری اسپرٹ کے ساتھ شادی کرلی

5 جولائی , 2026
If the marriage is over, shouldn't the dowry be returned Lahore High Court
تازہ ترین

شادی ختم ہوگئی ہے تو کیا سامان جہیز واپس نہیں کرنا؟لاہورہائیکورٹ

6 مئی , 2026
اگلی خبر
Ishaq Dar meets Iranian Foreign Minister in Bishkek.

بشکیک میں اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں

BYD's agreement on the use of robots in industrial production

BYDکا صنعتی پیداوار میں روبوٹس کے استعمال کا معاہدہ

1 ستمبر , 2026
Pakistan has secured the chairmanship of the Shanghai Cooperation Organization for 2026-27.

پاکستان کو2026-27کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی مل گئی

1 ستمبر , 2026
Iranian President Masoud Peshkeshian appreciates Pakistani peace efforts

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستانی امن کوششوں کے معترف

1 ستمبر , 2026
Using water as a political weapon is unacceptable; adherence to international agreements is essential Prime Minister

پانی کو سیاسی ہتھیار بنانا ناقابل قبول، عالمی معاہدوں پر عمل ضروری ہے: وزیراعظم

1 ستمبر , 2026
Islamabad High Court seeks response to petition seeking regulation of social media use by children under 16.

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

1 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔