لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار ہے۔ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔۔۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 232 ریکارڈ کیا گیا۔فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس خاموش دشمن ہے، احتیاط اور بہتر طرز زندگی سے قابو پایا جاسکتا ہے، مریم نواز
دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہلے نمبر پر ہے، لاہور دوسرے، بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ تیسرے جبکہ بھارتی شہر کلکتہ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔بارش کی پیشگوئی سے فضائی آلودگی میں کمی کی امید پیدا ہوگئی ہے، تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔












