ہفتہ , 14 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

5منٹ میں چارج ہونے والی الیکٹرک گاڑی آ گئی

12 منٹس پہلے
A A
An electric vehicle that charges in 5 minutes has arrived.
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چینی کمپنی بی وائی ڈی نے گاڑیوں کی دنیا میں ایک اور بڑا دھماکا کر دیا۔۔۔ ایک ایسی جدید الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی ہے جس میں ٹیکنالوجی کے ایسے فیچرز شامل ہیں جو مہنگی ترین لگژری گاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔کمپنی کی نئی سیل زیرو سیون نہ صرف اپنی جدید بیٹری اور انتہائی تیز رفتار چارجنگ کی وجہ سے توجہ حاصل کر رہی ہے بلکہ اس کا سب سے حیران کن فیچر ایک ایسا ذہین سسپنشن سسٹم ہے جو سڑک کی صورتحال کو سمجھ کر محض چند ملی سیکنڈ میں گاڑی کے توازن اور جھٹکوں کو کنٹرول کر سکتا ہے۔

بی وائی ڈی نے گزشتہ ہفتے سیل زیرو سیون کی دوسری جنریشن متعارف کرائی ہے۔ یہ گاڑی دو مختلف ورژنز میں دستیاب ہے۔ ایک مکمل الیکٹرک جبکہ دوسرا پلگ اِن ہائبرڈ ورژن ہے۔اس گاڑی کی لمبائی پانچ ہزار اسی ملی میٹر، چوڑائی ایک ہزار نو سو ساٹھ ملی میٹر اور وہیل بیس دو ہزار نو سو ساٹھ ملی میٹر ہے۔ یعنی جسامت کے اعتبار سے یہ ٹویوٹا کیمری سے بھی بڑی ہے۔

نئی الیکٹرک سیل زیرو سیون میں 76.7 کلو واٹ آور کی دوسری جنریشن بلیڈ ایل ایف پی بیٹری دی گئی ہے، جو چینی سی ایل ٹی سی معیار کے مطابق ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے پر 775 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔کمپنی کے مطابق بی وائی ڈی کی فلیش چارجنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے گاڑی کی بیٹری صرف پانچ منٹ میں 10 فیصد سے 70 فیصد تک چارج ہو سکتی ہے، جبکہ 10 سے 97 فیصد چارج ہونے میں صرف نو منٹ لگتے ہیں۔یعنی اتنی دیر میں گاڑی چارج ہو سکتی ہے جتنی دیر میں آپ ایک کپ چائے بھی مشکل سے پیتے ہیں۔تاہم اس گاڑی کا سب سے منفرد فیچر ڈسَس ایم انٹیلی جنٹ میگنیٹوریولوجیکل باڈی کنٹرول سسٹم ہے۔یہ بی وائی ڈی کی پہلی گاڑی ہے جس میں یہ جدید سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں گاڑی کا سسپنشن سڑک کی صورتحال کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔ لائیڈار سینسرز کی مدد سے سڑک کی سطح کو محسوس کیا جاتا ہے اور پھر سسپنشن کی سختی اور نرمی کو ملی سیکنڈز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کے لیے 23 ارب 85 کروڑ روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گے

اس کا مقصد خراب سڑکوں، موڑوں اور اچانک بدلتی صورتحال میں گاڑی کو زیادہ مستحکم رکھنا اور مسافروں کو جھٹکوں سے بچانا ہے۔گاڑی کے اندر بھی لگژری کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اس میں 15.6 انچ کی فلوٹنگ انفوٹینمنٹ اسکرین، 10.25 انچ کا ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، پچھلی نشستوں پر تفریح کے لیے دو مزید اسکرینز، اسمارٹ ریفریجریٹر اور زیرو گریوٹی سیٹس دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ ایک خاص اسمارٹ واچ بھی متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے ڈرائیور گاڑی کے مختلف فیچرز کو دور بیٹھ کر کنٹرول کر سکے گا۔

قیمت کی بات کریں تو پلگ اِن ہائبرڈ ورژن کی ابتدائی قیمت ایک لاکھ 39 ہزار 900 چینی یوان جبکہ مکمل الیکٹرک ورژن کی قیمت ایک لاکھ 49 ہزار 900 یوان رکھی گئی ہے۔جبکہ جدید ترین ڈسَس ایم سسٹم والے ٹاپ الیکٹرک ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 72 ہزار 900 یوان ہے۔پاکستانی روپے میں یہ قیمتیں تقریباً 55 لاکھ سے 68 لاکھ روپے کے درمیان بنتی ہیں، تاہم یہ براہ راست کرنسی تبدیلی ہے، درآمدی ٹیکس اور دیگر اخراجات شامل نہیں۔

موضوعات : bydchargeelectricvehicalev
ShareSend

متعلقہ خبریں

Plans to install EV fast chargers every 50 kilometers on Pakistan's motorways and major highways
تازہ ترین

پاکستان کی موٹرویز اور بڑی شاہراہوں پر ہر 50 کلومیٹر بعد ای وی فاسٹ چارجرز لگانے کا منصوبہ

26 اکتوبر , 2026
BYD's new vehicle—Australia's most affordable plug-in hybrid—launched.
تازہ ترین

بی وائی ڈی کی نئی گاڑی، آسٹریلیا کی سستی ترین پلگ اِن ہائبرڈ گاڑی متعارف

28 ستمبر , 2026
Tesla's new Roadster ready; bookings start at $50,000.
تازہ ترین

ٹیسلا کی نئی روڈسٹر تیار،50ہزار ڈالر سے بکنگ

23 ستمبر , 2026
Production of solid-state batteries by the Chinese company BYD
تازہ ترین

چینی کمپنی بی وائی ڈی کی ٹھوس حالت بیٹری کی تیاری

15 ستمبر , 2026
Three-wheeled electric vehicle developed.
تازہ ترین

تین پہیوں والی الیکٹرک گاڑی تیار

5 ستمبر , 2026
Electric vehicle sales outpace petrol vehicles in Australia
تازہ ترین

آسٹریلیا میں پٹرول گاڑیوں کے مقابلے میں برقی گاڑیوں کی فروخت زیادہ

4 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Trump and New York mayor agree to maintain food aid

ٹرمپ اور نیویارک کے میئر میں غذائی امداد کی سہولت برقرار رکھنے اتفاق

یہ بھی پڑھیں

Trump and New York mayor agree to maintain food aid

ٹرمپ اور نیویارک کے میئر میں غذائی امداد کی سہولت برقرار رکھنے اتفاق

14 نومبر , 2026
An electric vehicle that charges in 5 minutes has arrived.

5منٹ میں چارج ہونے والی الیکٹرک گاڑی آ گئی

14 نومبر , 2026
Rs 23.85 billion approved for the development of 475 villages in Punjab; each village will receive Rs 50 million.

پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کے لیے 23 ارب 85 کروڑ روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گے

14 نومبر , 2026
Security forces' operations in North Waziristan 16 Kharijites killed, 2 soldiers martyred.

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 16 خوارج ہلاک،2 جوان شہید

14 نومبر , 2026
Khyber Pakhtunkhwa was ruthlessly looted over 13 years Faisal Karim Kundi

13 سال میں خیبر پختونخوا کو بے دردی سے لوٹا گیا: فیصل کریم کنڈی

14 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔