انقرہ ( پاک ترک نیوز) خلیجی خطے میں دفاعی تعاون کے حوالے سے اہم پیش رفت، ترکیے اور قطر نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کے دفتر کے مطابق معاہدے پر جمعے کے روز استنبول میں ترک صدر اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ملاقات کے بعد دستخط کیے گئے۔ترک ایوانِ صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ صدر اردوان نے خلیجی خطے میں جنگ دوبارہ شروع ہونے سے روکنے، مذاکرات کی بنیاد استوار کرنے اور امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار
ترک صدارتی دفتر کے مطابق یہ معاہدہ ترکیے اور قطر کے دوطرفہ تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔تاہم مشترکہ دفاعی معاہدے کی شرائط، فوجی تعاون کی نوعیت اور دفاعی ذمہ داریوں سے متعلق مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔












