لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد فارم ہاؤس کے مالک فیاض عرف فیضی اور ٹک ٹاکر نعمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق نعمان ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے فارم ہاؤس پہنچا تھا، جہاں مبینہ طور پر شیرنی قابو سے باہر ہو گئی اور فارم کے ملازم 19 سالہ طلحہ پر حملہ کر دیا۔شیرنی کے حملے میں طلحہ شدید زخمی ہو گیا، جسے علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کو کتے کا حملہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم مشکوک صورت حال کی جانچ کے دوران شیرنی کے حملے کا انکشاف ہوا۔
پولیس نے متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرنے اور مزید قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق فارم ہاؤس میں شیرنی رکھنے کے اجازت نامے، حفاظتی انتظامات اور ممکنہ غفلت کے پہلوؤں کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ: بنگلہ دیش نےپاکستان کو 139 رنز کا ہدف دے دیا
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کا شوق کسی انسانی جان سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا۔












