تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے ایران نے امریکا کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا۔
عوامی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا ایران کے خلاف یکطرفہ فیصلے مسلط کرنے کا دور ختم ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان پر اسرائیلی حملہ امریکا ،ایران معاہدے کی خلاف ورزی ہو گا،عباس عراقچی
ابراہیم عزیزی نے کہا امریکا کو لبنان کے خلاف جنگ کے خاتمے کا وعدہ اور مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، کسی بھی خلاف ورزی کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔












