تہران(پاک ترک نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران امریکی تجاویز کا پہلے ہی جواب دے چکا ہے، جبکہ واشنگٹن کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجاویز بھی سابقہ تجاویز سے ملتی جلتی ہیں اور ان کا بنیادی محور جوہری معاملہ ہے۔
اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات پر توجہ چاہتا ہے اور امریکا کی جانب سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کا خاتمہ لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی اعلیٰ حکام کا ایران اور یمن پر خفیہ مشاورتی اجلاس
ایرانی ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں بعض نکات ایران کے پیش نظر ہیں، جبکہ زیرِ غور کچھ اضافی نکات بھی امریکا تک پہنچائے جائیں گے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران مذاکراتی عمل میں اپنے مؤقف اور ترجیحات کو واضح طور پر سامنے رکھ رہا ہے، جن میں آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات اور پابندیوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔











