اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی،رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.45 فیصد کمی ریکارڈر کی گئی ،51 اشیاء میں بائیس مہنگی ،آٹھ سستی اور اکیس کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 23.30 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ،ایل پی جی 15.12 فیصد سستی ہوئی،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ،مونگ، مسور کی دال، چینی اور سرسوں کا تیل بھی سستا ہوا
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 23.30 فیصد اور ایل پی جی 15.12 فیصد سستی ہوئی،مونگ کی دال اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ، ،آلو کی قیمت میں سب سے زیادہ 3.94 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق چکن 3.70 فیصد مہنگا ہو گیا، پیاز کی قیمت بھی 3.54 فیصد بڑھ گئی، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 1.61 فیصد اضافہ ہو گیا،انڈے، گائے کا گوشت، دودھ بھی مہنگا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گل پلازہ کو آگ کیسے لگی ،رپورٹ عدالت میں پیش
ادارہ شماریات کے مطابق دودھ پاؤڈر، چنے کی دال اور نمک کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ،لال مرچ پاؤڈر، لیپٹن چائے اور کپڑا بھی پرانی قیمت پر برقرار رہی،بجلی، گیس، ٹیلی فون کال چارجز اور ماچس کی قیمتیں بھی مستحکم رہیں۔












