جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارت کو مزید رافیل طیارے اگلی دہائی کے آخر تک ملیں گے۔رپورٹ

5 مہینے پہلے
A A
India will receive more Rafale aircraft by the end of the next decade. Report
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
بھارت کی جانب سےاپنے ملٹی رول فائٹر ائیر کرافٹ پروگرام کے تحت جدید دفاعی تاریخ کی سب سے بڑی خریداریوں میں سے ایک تقریباً 36 ارب امریکی ڈالرکی لاگت سے مزید 114 فرانسیسی رافیل طیاروں کےمجوزہ حصول کا معاملہ حکومت کاحکومت سے معاہدہ طے پانے کے باوجودمتعدد مشکلات سے دوچار ہے ۔جن میں ان طیاروں کی فراہمی کے پہلے کئے گئے سودے، بھارت میں رافیل کی پیداوار میں حائل روکاوٹیں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں دشواریاں شامل ہیں۔ اور اس کے نتیجے میں بھارت کو مزید رافیل طیارے حاصل کرنے کے لئے 2030کی دہائی کے آخر تک انتظار کرنا پڑے گا۔
معروف فرانسیسی نیوزویب سائٹـ” لا اسینشل ڈل ایکو”کی تازہ رپورٹ کے مطا بق رافیل بنانے والی کمپنی ڈوسالٹ کی پیداواری رکاوٹیں براہ راست پروگرام پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ 2025 کے آخر میںکمپنی کے پاس 220 رافیل طیاروںکی فراہمی کے آڈرزکا بیک لاگ تھا۔ جن میں فرانسیسی فضائی اور خلائی فورس کے لیے 56، متحدہ عرب امارات کے لیے 80 ، انڈونیشیا کے لیے 42 جن میں سےپہلا طیارہ جنوری 2026 میں فراہم کیا گیا، 12 سربیا کے لیے اور بقیہ 30 یونٹس مصر کے ضمنی آرڈر کے شامل ہیں۔
پیداواری اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ رواں سال کے آغاز تک سالانہ 26 طیاروں کی پیداواری شرح ہے۔جو 2030 تک بڑھ کر 35 یونٹس سالانہ ہو جائے گی۔ اس تناظر میںبھارت سے طے پانے والے معاہدے کے تحت 18 رافیل براہ راست فراہم کیے جائیں گے اور اس کے بعد بھارت میں لائسنس یافتہ پیداوار 2030 کی دہائی کے آخر تک بڑھ سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈوسالٹ نے 2024 کے اوائل میں ہی فرانسیسی وزارت دفاع اور فضائیہ کو متنبہ کیا تھا کہ اضافی آرڈر لینا اس کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں توسیع کے بغیر "مسئلہ” ہوگا۔


اسی کے ساتھ ڈوسالٹ اور فرنچ وزارت دفاع نے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کی اندون ملک تیاری کے ساتھ ان میں آزادانہ طور پراپنی ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کرنے کے خواب کو چکنا چور کر دیا ہے۔ بھارت رافیل طیاروں کے تھالیس آر بی ای2 (اے ای ایس اے) ریڈار، ماڈیولر ڈیٹا پروسیسنگ یونٹ (ایم ڈی پی یو) جسے اکثر ہوائی جہاز کا آپریشنل "دماغ” کہا جاتا ہے اور سپکٹرا الیکٹرانک وار فیئر سوٹ کے سورس کوڈز تک رسائی کا خواہاں ہے۔ مگرفرانسیسی اسے انتہائی حساس اور حفاظتی ٹیکنالوجی سمجھتے ہیں جو کئی برسوں کی تحقیق اور تجربات کے نتیجے میں تیار کی گئی ہے۔
بھارتی فضائیہ کو رافیل کے ایف۔ 4 اور پھرایف۔ 5 ورژن ملنے کی توقع ہے۔ جو اسکے پاس 2022 سے موجود 36 طیاروں کے اپ گریڈ ماڈل ہیں۔ تاہم بھارتی فضائیہ ایک کنٹرول شدہ سافٹ ویئر انٹرفیس کے ذریعے ہوائی جہاز کو چلا سکتی ہے۔ مگر مکمل آپریشنل کنٹرول حاصل نہیں ہو گا جو ہتھیاروں کو مربوط کرنے یا ابھرتے ہوئے خطرات کا خودمختار جواب دینے کی صلاحیت کو محدود کرتا ہے۔
اگرچہ بھارتی فضائیہ کے لئے114 رافیل طیاروں کا پروگرام اب باضابطہ طور پر شروع کیا گیا ہے۔ مگراس کی کامیابی کے لیے کچھ اور درکار ہے۔اپنے کیریئر کے دوران اس پروگرام میں شامل ایئر فورس کے سابق افسر تصدیق کرتے ہیں کہ یہ پروگرام ترجیحات کی تبدیلی، لامتناہی غور و فکر اور دائمی طریقہ کار کے ابہام میں پھنس گیا ہے۔ ایک سینئر ایگزیکٹو کے مطابق سرخ فیتے کی پیدا کردہ روکاوٹیں،پے در پے منظوریوں، اور بیوروکریسی کے طریقہ کار نے منصوبہ بندی میں سالوں کی تاخیر کی۔ اس سے اخراجات میں اضافہ ہوا، اور آپریشنل عمل درآمد ملتوی ہوتا گیا۔


پروگرام کے مطابق 114 فرانسیسی ٹوئن انجن والے لڑاکا طیاروں میں سے 96 کوبھارت میں اسمبل کیا جائے گا۔ یہ طیارے ڈوسالٹ ریلائنس ائروسپیس لیمیٹڈ کے ناگ پور کے پلانٹ میں تیار ہونگے۔ ڈوسالٹ کے پاس اس کمپنی کے 51فیصد اکثریتی حصص ہیں ۔ یہ ناگپور پلانٹ کی ہندوستان میں رافیل کی پیداوار کے ایک ممکنہ مرکز کے طور پر اور یہاں تک کہ برآمدی آرڈرز کی فراہمی کے لیے دوسری عالمی اسمبلی سائٹ کے طور پر بھی نشاندہی کرتا ہے۔مگر اس میں ریلائنس کا مستقبل کاعملی کردار ابھی تک واضح نہیں ہے اور یہ غیر یقینی صورتحال پروگرام کی ٹائم لائن کے حصول کو دشواربنا سکتی ہے۔اسی طرح ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز سمیت 30سے زائد بھارتی کمپنیوں نے رافیل کے 40سے60فیصد تک پرزہ جات کی بتدریج مقامی تیاری میں حصہ لینا ہے مگراس کی تفصیلات واضح نہیں۔ جو مقامی پیداوار کو مزید تاخیر سے دوچار کر سکتا ہے۔

موضوعات : #indiafighterjetjetraffel
ShareSend

متعلقہ خبریں

Details released regarding the extraordinary performance of Russia's Su-57 fighter jet.
تازہ ترین

روس کے ایس یو 57جنگی طیارے کی غیر معمولی کارکردگی کی تفصیلات جاری

6 ستمبر , 2026
The price of the US F-35 fighter jet has reached $120 million.
تازہ ترین

امریکی ایف 35 جنگی طیارے کی قیمت 12 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

5 ستمبر , 2026
بھارت بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم طارق رحمان کو دہلی کیوں بلانا چاہتا ہے؟
تازہ ترین

بھارت بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم طارق رحمان کو دہلی کیوں بلانا چاہتا ہے؟

28 اگست , 2026
China's new aerial tanker boasts astonishing capabilities; the YY-20A will now command combat aircraft in addition to refueling them.
تازہ ترین

چین کے نئے فضائی ٹینکر کی حیران کن صلاحیت ، YY-20A اب جنگی طیاروں کو ایندھن دینے کے ساتھ کمانڈ بھی کرے گا

27 اگست , 2026
India will import one million tonnes of raw sugar duty-free.
تازہ ترین

بھارت ایک ملین ٹن خام چینی ڈیوٹی فری درآمد کرے گا

21 اگست , 2026
Closure of Pakistani airspace for India extended by another month.
تازہ ترین

بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

19 اگست , 2026
اگلی خبر
Decision to completely shut down mining operations in Khyber Pakhtunkhwa during rains

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے دوران کانوں میں کام مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

A banana worth $6 million

60لاکھ ڈالر کا کیلا؟

10 ستمبر , 2026
امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

10 ستمبر , 2026
اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

10 ستمبر , 2026
ترکیہ کا بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

ترکیہ کا بحیرہ اسود میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

10 ستمبر , 2026

حکومت اور پیپلز پارٹی میں پسِ پردہ رابطے تیز، اسپیکر ایاز صادق ڈیڈ لاک ختم کرانے میں کامیاب

10 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔