اتوار , 13 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

3 مہینے پہلے
A A
ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل
Share on Facebookwhatsapp

ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کا اہم مطالبہ حکومت نے مسترد کر دیا ،خواجہ آصف کا کہناہے ایکشن کمیٹی نے آزاد کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب ہونے والی 12 نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو قابل قبول نہیں


وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بیان میں لکھا ایکشن کمیٹی کا اقدام انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔اس سے جمہوری نظام متاثر ہو سکتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا ستائیس جولائی کو آزاد کشمیر کے انتخابات ہوں گے ،، الیکشن سے قبل ایکشن کمیٹی کا مہاجر نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ انتخابی عمل سے پہلے کرنا جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔


خواجہ آصف نے کہا اگر کسی کو کوئی مؤقف یا اعتراض ہے تو اسے انتخابات کے دن عوام کے سامنے رکھا جائے تاکہ خلقِ خدا خود فیصلہ کرے کہ نمائندگی کی کیا شکل ہونی چاہیے۔ یہی اصل جمہوری طریقہ ہے، ورنہ ایسے مطالبات کو دباؤ یا بلیک میلنگ تصور کیا جائے گا۔


وزیر دفاع نے کہا سیالکوٹ شہر اور تحصیل سے آزاد کشمیر اسمبلی کی ایک مکمل نشست موجود ہے جبکہ پاکستان قومی اسمبلی کی دو نشستیں بھی اسی نظام کا حصہ ہیں۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقے موجود ہیں جہاں جموں سے تعلق رکھنے والے کشمیری مہاجرین بڑی تعداد میں آباد ہیں۔

اکتوبر 1947 میں لاکھوں مہاجرین نے اپنی جانوں اور عزتوں کی قربانیاں دے کر سیالکوٹ کا رخ کیا،ان لوگوں نے آزادی کی بھاری قیمت ادا کی اور کئی دہائیاں کسمپرسی میں گزاریں، اس لیے انہیں ان کے سیاسی اور آئینی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تمام سیاسی و آئینی اختلافات کو جمہوری طریقے سے حل کیا جانا چاہیے اور کسی بھی فریق کو ایسا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے جو انتخابی عمل کو متاثر کرے۔

موضوعات : kashmir electionKHAWJA ASIF
ShareSend

متعلقہ خبریں

خواجہ آصف کا ٹوئٹ ،لیسکوکے 3 اہلکار معطل
پاکستان

خواجہ آصف کا ٹوئٹ ،لیسکوکے 3 اہلکار معطل

31 مئی , 2026
اگلی خبر
How dangerous are cosmetics for the skin Experts reveal important facts

کاسمیٹکس جلد کے لیے کتنے خطرناک؟ ماہرین نے اہم حقائق بتا دیے

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ

13 ستمبر , 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

13 ستمبر , 2026
موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے پیٹرول پر بڑا ریلیف

موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے پیٹرول پر بڑا ریلیف

13 ستمبر , 2026
Jupiter's moon Europa has twice as much water under its oceans as Earth's

مشتری کے چاند یوروپا کے نیچے زمین کے سمندروں سے دوگنا پانی

13 ستمبر , 2026
Hundreds of earthquakes discovered under Antarctica's glacier, scientists are also worried

انٹارکٹیکا کے گلیشیئر کے نیچے سینکڑوں زلزلے دریافت، سائنسدان بھی پریشان

13 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔