ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

4 گھنٹے پہلے
A A
دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم
Share on Facebookwhatsapp

لاہور (پاک تر ک نیوز )برطانوی راج کے دور میں 1913 میں قائم ہونے والا نئی دہلی کا 113 سالہ تاریخی دہلی جم خانہ کلب اپنے وجود کے سب سے بڑے بحران سے دوچار ہو گیا ، دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس آ گیا
ڈان نیوز کےمطابق دہلی جمخانہ کلب 1913 میں قائم ہوا تھا۔ یہ برطانوی فوجی افسران اور نوآبادیاتی اشرافیہ کے لیے بنایا گیا تھا، بعد ازاں اس کی رکنیت بیوروکریٹس، سیاست دانوں اور بااثر طبقے کو منتقل ہو گئی۔ لیکن اس تمام تاریخی حیثیت اور اثر و رسوخ کے باوجود کلب خود کو قانون سے نہیں بچا سکا۔گزشتہ ہفتے بھارتی حکومت نے کلب کو 5 جون تک زمین خالی کرنے کا حکم دیا تھا ،۔ حکومت نے کلب کی لیز میں موجود ایک شق کا حوالہ دیتے ہوئے عوامی مفاد کو بنیاد بنایا اور باضابطہ نوٹس جاری کیا ۔کلب نے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

دوسری جانب پاکستان میں لاہور جمخانہ بھی اسی سال 1913 میں قائم ہوا تھا۔ یہ نہ صرف دہلی جمخانہ سے زیادہ شاندار سمجھا جاتا ہے بلکہ ایسی قیمتی زمین پر واقع ہے جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔ اس کے باوجود لاہور جمخانہ کو زمین خالی کرنے کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔تو آخر دونوں کلبوں کے ساتھ مختلف سلوک کیوں کیا گیا؟

لاہور جمخانہ ایسی سرکاری زمین پر قائم ہے جس کے گرد مال روڈ، جیل روڈ اور ظفر علی روڈ واقع ہیں۔ یہ پنجاب کے مہنگے ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ کلب کی لیز 1913 میں برطانوی دورِ حکومت میں دی گئی ، بعد ازاں 1921، 1960 اور پھر 1996 میں توسیع کی گئی۔ 1996 میں لیز کی مدت ختم ہونے سے پانچ سال قبل ہی اسے مزید 50 برس کے لیے بڑھا دیا گیا، جس کے تحت کلب کو 2000 سے 2050 تک زمین استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔

لاہور جمخانہ کا مرکزی رقبہ 112 ایکڑ پر مشتمل ہے، ریکارڈ کے مطابق کلب کے زیرِ استعمال زمین میں 3 کنال 16 مرلے اضافی اراضی بھی شامل ہیں، جو سرکاری ریکارڈ سے زائد ہیں۔ یہ ایک معمولی تجاوز تصور کی جاتی رہی، جس پر اب توجہ دی جا رہی ہے۔مگر معاملہ صرف اتنا نہیں۔ باغِ جناح کے اندر بھی جمخانہ تقریباً ساڑھے تین ایکڑ اراضی پر ایک خصوصی کرکٹ گراؤنڈ استعمال کر رہا ہے، جو محکمہ زراعت کی ملکیت ہے۔ یہ زمین کبھی بھی اصل لیز کا حصہ نہیں رہی، نہ اس کے لیے کوئی سرکاری گرانٹ موجود ہے اور نہ ہی اس کا کوئی کرایہ ادا کیا جاتا ہے۔

مرکزی اراضی کے عوض کلب سالانہ صرف 5 ہزار روپے کرایہ ادا کرتا ہے۔ یہ رقم فی کنال نہیں بلکہ پورے 112 ایکڑ رقبے کے لیے ہے۔ یعنی ماہانہ تقریباً 417 روپے، یا فی کنال پچاس پیسے سے بھی کم۔ پاکستان کی قیمتی ترین زمینوں میں سے ایک کے لیے یہ کرایہ انتہائی معمولی سمجھا جاتا ہے۔سرکاری تخمینوں کے مطابق اس زمین کی موجودہ مالیت تقریباً 218 ارب روپے ہے۔ اگر مارکیٹ ویلیو کے مطابق کرایہ مقرر کیا جائے تو سالانہ کرایہ تقریباً 4.36 ارب روپے بنتا ہے۔ حتیٰ کہ حکومت پنجاب کی 2023 کی پالیسی کے تحت اگر کلبوں کو مارکیٹ ریٹ کا صرف دس فیصد کرایہ بھی دینا ہو تو یہ رقم تقریباً 40 کروڑ روپے سالانہ بنتی ہے، جبکہ جمخانہ اب بھی صرف 5 ہزار روپے سالانہ ادا کرتا ہے۔

کلب نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں تسلیم کیا کہ اس کی بیشتر عمارتیں اصل لیز کے بعد تعمیر کی گئیں، حالانکہ لیز کے مطابق ہر نئی تعمیر کے لیے حکومتی منظوری لازمی تھی۔گزشتہ برسوں میں کلب نے مرکزی کلب ہاؤس، گالف کلب ہاؤس، سوئمنگ پول، دو گیسٹ بلاکس، ہیلتھ کلب، انتظامی بلاک، مسجد اور 2012 میں ایک کیفے تعمیر کیا۔ تاہم بورڈ آف ریونیو کی جانچ پڑتال میں ان تعمیرات کی منظوری کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔

لاہور کے جمخانہ کلب نے اپنا علامتی کرایہ 5 ہزار روپے بھی باقاعدگی سے ادا نہیں کیا۔ کلب کا کہنا ہے اسے سرکاری خزانے سے کوئی مالی امداد نہیں ملتی، مگر سابق صدر ضیاء الحق سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے دور تک کلب کو کروڑوں روپے دیئے گئے

موضوعات : جمخانہ کلبگورنمنٹلاہور
ShareSend

متعلقہ خبریں

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
تازہ ترین

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

12 جولائی , 2025
پی سی بی نے بڑے سٹیڈیمز کی تعمیر نو کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کردیئے
تازہ ترین

پی سی بی نے بڑے سٹیڈیمز کی تعمیر نو کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کردیئے

10 جولائی , 2025
ملک بھر میں طوفانی بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب، حادثات میں 5 افراد جاں بحق
اہم ترین

ملک بھر میں طوفانی بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب، حادثات میں 5 افراد جاں بحق

10 جولائی , 2025
مون سون کا زور دار سپیل! پنجاب بھر میں موسلادھار بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب
اہم ترین

مون سون کا زور دار سپیل! پنجاب بھر میں موسلادھار بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب

9 جولائی , 2025

یہ بھی پڑھیں

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

5 جون , 2026
How dangerous are cosmetics for the skin Experts reveal important facts

کاسمیٹکس جلد کے لیے کتنے خطرناک؟ ماہرین نے اہم حقائق بتا دیے

5 جون , 2026
ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

5 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔