نئی دہلی ( پاک ترک نیوز) بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری دس سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ۔
مودی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سےغیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی اسٹاک مارکیٹ پراعتماد تیزی سے کم ہونے لگا ۔
عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں نے مودی کے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کے بڑے دعوؤں کی حقیقت دکھا دی، پچھلے تین سال میں پہلی بار تائیوان اور جنوبی کوریا کی معیشت بھارت سے آگے نکل گئی ۔بھارتی مالیاتی ڈیٹا بینک نیشنل سیکیورٹیز ڈپازٹری لمیٹڈکے مطابق بھارت میں کل سرمایہ کاری 7.3 ٹریلین روپے کے ساتھ 2016 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی۔












