پشاور ( پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا میں بارشوں کے دوران کانوں میں کام مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انڈرگراؤنڈ اور سرفیس مائننگ میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے:کانوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ کا امکان ہے۔
بارش کے باعث کانوں میں سیلابی پانی داخل ہونے کا خدشہ ہے۔بجلی کے آلات سے حادثات کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ پھسلن کے باعث مزدوروں کے گرنے کے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔












